Type to search

ٹی وی اور فلم

مینگ چنگ برتھ ڈے اسپیشل: اپنی آواز سے پہچان بنائی

مینگ چنگ

فلمی ڈسک، 6 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انڈین آئیڈل کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والے مینگ چنگ آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں- مینگ چنگ نے اپنی قابلیت سے ثابت کیا کہ چھوٹے شہر کے نوجوان بھی اپنے ٹیلنٹ کے ذریعہ اپنی بڑی پہچان بنا سکتے ہیں-

سنگر، اداکار اور ہوسٹ مینگ چنگ کی پیدائش 6 اکتوبر 1982 ہوئی- انکے والد دانتوں کے ڈاکٹر اور والدہ بیوٹیشن تھی- مییانگ چنگ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں- مییانگ چانگ کے آبا و اجداد چین سے ہندوستان کے جھارکھنڈ میں بس گئے تھے-
مینگ ڈی نوبیلی اسکول (دھن آباد) ، کرنل براؤن کیمبرج اسکول دہرادون اور وینبرگ ایلن اسکول مسوری کے سابق طالب علم ہے۔
وہ وی ایس ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل بنگلور، سے بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی-ڈی-ایس) کی ڈگری کے ساتھ ایک قابل دانتوں کے ڈاکٹر بھی ہے۔

سونی ٹی وی پر نشر ہوئے سنگنگ مقابلہ انڈین آئیڈل 3 میں مینگ چنگ نے آخری پانچ میں جگہ بنائی تھی- اسکے بعد وہ انڈین آئیڈل 4 میں ہوسٹ بنے- وہ جنوبی افریقہ میں کھیلی گئی آئی پی ایل 2 کے بھی ہوسٹ بنے-

انہوں نے سال 2010 میں یش راج فلم پروڈکشن کی فلم بدمعاش کمپنی میں شاہد کپور، انوشکا شرما کے ساتھ اداکاری بھی کی-
انہوں نے مارچ 2011 میں جھلک دیکھلا جا 4 کا خطاب جیت کر اس بات کا کو ثابت کیا کہ چھوٹے شہر میں بھی ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ہے-
مینگ اور مونالی ٹھاکر نے کئی سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا تھا- اسکے بعد اچانک ہی دونوں الگ ہوگئے تھے- ایک انٹرویو کے دوران مونالی ٹھاکر نے خلاصہ کیا تھا کہ دونوں کے درمیان کچھ الگ تھا اور خیالات الگ ہونے کی وجہ سے دونوں نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا-
مینگ نے کئی شوز میں بطور ہوسٹ اور ایکٹر کام کیا- جن میں سال 2007 میں انڈین آئیڈل 3 میں کنٹیسٹنٹ رہے جبکہ سال 2008 میں انڈین آئیڈل 4 کو ہوسٹ کیا- اسکے بعد سال 2009 میں آئی پی ایل 2 اور پھر سال 2010 میں دی چیئر کو ہوسٹ کیا،
اسکے بعد جھلک دیکھلا جا 4(کنٹیسٹنٹ)، انڈیاز گوٹ ٹیلینٹ 3(ہوسٹ) ، یہ ہے عاشقی 3 (ایکٹر)، پیار تو نے کیا کیا (ہوسٹ)، فیئر فیکٹر:خطروں کے کھلاڑی 6 (کنٹیسٹنٹ)، رائزینگ اسٹار (ہوسٹ)، انڈیاز بیسٹ جابس (ہوسٹ)، جیسے شوز میں کام کیا-
اسکے علاوہ انہوں نے ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں، مین ورلڈ، لو، ٹرسٹ اینڈ کنفیوژن، جیسے ویب سیریز شامل ہے-
انہوں نے فلموں میں بھی ہاتھ آزمایا اور بدمعاش کمپنی، ڈیٹیکٹیو بومکیش بخشی، سلطان اور بھارت جیسی فلموں میں کام کیا-
انہوں نے کئی میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا جن میں تو تو نا آئی، کچھ دنوں سے، کیا یہی پیار ہے، سارا زمانہ، ایک لڑکی بھیگی بھاگی سی، ہم تمہیں چاہتے ہیں، یہ حسین وادیاں، رفتہ رفتہ، خاموش رات، مولا، پہلی بار محبت، دل کو سمبھالو، بول نہ ہلکے ہلکے، اور سنتا ہے میرا خدا شامل ہے-