Type to search

ٹی وی اور فلم

اسپیشل اوپس میں ایکشن لک میں نظر آئی مہر وج

فلمی ڈسک،27فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ مہر وج فلم سکریٹ سپر اسٹار میں ایک نوعمر لڑکی کی ماں کے رول میں نظر آئی تھی- جسکی وجہ سے انہیں خوب مقبولیت ملی اور اب وہ نیرج پانڈے کی آنے والی ویب سیریز اسپیشل اوپس میں اپنے ایکشن اوتار میں نظر آئیں گی- اپنے اس کردار کو لیکر بے حد خؤش اور پرجوش مہر نے بتایا، چونکہ میں شو میں ایک سکریٹ ایجنٹ کا کردار نبھا رہی ہوں، تو میں اسکے بارے میں ذیادہ کچھ نہیں بول سکتی-

میں ملک کے ایک سب سے بڑے تلاشی مہم میں شامل رکن میں سے ایک ہوں، مشن کے دوران میں کئی لوگوں کو کھو دیتی ہوں، یہ ایک بے حد ایکشن – پیکڈ پرفارمینس ہے- اس کردار سے انکی اب تک کی شبیہ میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی- جسکے بارے میں مہر آگے کہتی ہے- سکریٹ سپر اسٹار کی کامیابی کے بعد کسی نے بھی نہیں سوچا تھا کہ میں اسکرین پر ایکشن کر پاونگی اور میں خوش ہوں کہ مجھے شو میں ایسا کرنے کا موقع ملا-

پہلی بار مجھے ایسا کرنے کو مل رہا ہے میں ویٹ لفٹینگ کیا کرتی تھی اور اسی وجہ سے میری باڈی مضبوط ہے- شو میں کے کے مینن ، دیویا دتہ، ونئے پاٹھک، ثنا خان اور سیامی کھیر سمیت اور بھی کئی فنکار ہے-
شو کے کچھ مشکل ایکشن مناظر پر پرفارم کرنے کے لیے مہر کو تین مہینے کی ٹریننگ میں سے ہوکر گذرنا پڑا، جسکے بارے میں انہوں نے بتایا، شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے میں نے تین مہینے تک مارشل آرٹ کی ٹریننگ لی- اسکے علاوہ بھی، ایکشن مناظر کو فلمانے سے پہلے ہم 15 دنوں تک مشق کرتے تھے-

Tags:

You Might also Like