Type to search

ٹی وی اور فلم

میگھنا نایڈو برتھ ڈے اسپیشل : کلیوں کا چمن گانے سے راتوں رات اسٹار بنی

میگھنا نایڈو

فلمی ڈسک،19 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) البم گانے کلیوں کا چمن سے مشہور ہوئی اداکارہ میگھنا نایڈو آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔ انکے سالگرہ کے موقع پر جانتے ہیں انکے بارے میں۔

میگھنا نایڈو کی پیدائش 19 ستمبر 1980 کو آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ میں ہوئی۔ وہ ہندی فلموں میں کام کرتی ہے۔ اسکے علاوہ وہ تیلگو، تمل ، کنڑ ، ملیالم اور بنگالی فلموں میں بھی نظر آچکی ہیں۔

وہ ممبئی میں پرورش پائی۔ انہوں نے ممبئی کے آندھیری سے بھاون کالج سے بی کام کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے سات سال کی عمر کلاسکیکل بھارت ناٹیم سیکھا۔ اسکے علاوہ انہوں نے چار سال تک امریکہ میں ٹینس کی کوچنگ بھی لی۔

میگھنا نایڈو ایک اداکارہ اور ڈانسر بھی ہے۔ انکا پہلا بڑا بریک سال 2002 میں میوزک ویڈیو یو ایم آئی 10 کلیوں کا چمن رہا، اور لتا منگیشکر کا گانا تھوڑا ریشم لگتا (ریمکس گانا) ہے، اسکے علاوہ وہ سارو مینی کے ویڈیو دل دے دیا تھا (سوٹا مکس) میں کام کیا۔

انکے والد ایتھراج ٹینس کوچ ہیں اور والدہ پورنما ایک اسکول ٹیچر ہے۔ انکی ایک چھوٹی بہن سونا ہے۔

چنئی میں اپنے کزن کی شادی میں ایک ماڈل کو آرڈینیٹر سے ملاقات ہوئی۔ تب وہ 18 سال کی تھی۔ جس نے انہیں فیچر فلم کے لئے اسکرین ٹیسٹ کے لئے بلایا۔ انہوں نے سال 1999 میں  تیلگو فلم پریما ساکشی کا رول ملا۔ اسکے علاوہ وہ ایک اور تیلگو فلم  اور دو کنڑ فلموں میں دیکھی۔

نایڈو نے 12 ڈسمبر2016 میں ٹینس کھلاڑی لوئس میگل سے شادی کی۔ انہوں نے سال 2004 میں بالی ووڈ میں بی گریڈ فلم ہوس میں کام کیا۔

کلیوں کا چمن گانے سے زبردست دھماکہ کرنے والی اداکارہ میگھنا نایڈو سوشل میڈیا پر ذیادہ ایکٹیو نہیں رہتی ہے لیکن اکثر وہ اپنی ایکٹیویٹی شیئر کرتی ہے۔

میگھنا نے زی ٹی وی کے مشہور سیریل جودھا اکبر میں بے نظیر کے رول میں انٹری کی تھی۔ اس سیریل میں میگھنا کی ایکٹینگ کو لوگوں نے خوب سراہا تھا۔ انہوں نے کلرس ٹی وی پر نشر ہونے والے شو سسرال سمر کا میں بھی نظر آچکی ہے۔

میگھنا نے سال 2002 میں آئے کلیو کا چمن میوزک ویڈیو میں اپنے ڈانس اور اداؤں سے خوب ہنگامہ مچایا تھا۔ اسکے بعد میگھنا نے ہوس، سے ہندی فلموں میں اپنے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کی۔

میگھنا نے کنڑ فلموں میں بھی اداکاری کی ، لیکن انہیں بالی ووڈ کے گانے کلیوں کا چمن المبم  سے پہچان ملی۔ میگھنا نے بالی ووڈ کی ذیادہ تر بی گریڈ فلموں میں کام کیا، لیکن وہ بالی ووڈ میں اپنی جگہ نہیں بنا پائی۔ میگھنا فلموں میں ہاٹ سین کی وجہ سے ہی بحث میں نہیں رہی، انکے فوٹو شوٹ بھی سرخیاں بٹورتی ہے۔

ایک کے بعد ایک فلم فلاپ ہونے کے بعد میگھنا نے ٹیلی ویژن کی طرف رخ کیا۔ جس میں ریالٹی شو خطرں کے کھلاڑی سیزن 1 اور ڈانسنگ کوئین شامل ہے۔

میگھنا نایڈو فلم کیا کول ہیں ہم 3 میں تشار کپور ، آفتاب شیودسانی اور مندانا کریمی کے ساتھ کام کیا۔

انہوں نے کئی ہندی فلموں میں کام کیا جن میں ہوس، اے کے 47، جیک پوٹ: دی منی گیم، کلاس ڈانس آف لو، ماشقوا، رین:دی ٹیرر وتھن، بیڈ فرینڈ، ریواز، لو ایٹ فرسٹ سائٹ، عشق دیوانہ، اور کیا کول ہیں ہم شامل ہے۔ انہوں نے ہندی کے علاوہ ٹامل، مراٹھی، کنڑ اور تیلگو زبانوں کی فلموں میں بھی اہم کردار نبھائے۔