Type to search

ٹی وی اور فلم

آروشی دتہ جس نے اپنے بولڈ ایٹیٹیوٹ سے بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کو بھی حیران کردیا

ٹی وی ڈسک،10مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیا آپ نے اس لڑکی کو پہچانا ؟ اس لڑکی کے سال ریالٹی شو اسپلٹس ولا کے 11 ویں سیزن میں اپنے بنداس ایٹیٹیوٹ کی وجہ سے خوب سرخیاں بٹوری تھی۔ انکا نام ہے آروشی دتہ۔

آروشی دتہ آج ایک مضبوط اور بولڈ خاتون کا مترادف بن چکی ہے۔ اپنی اسی بولڈ ایٹیٹیوٹ کی وجہ سے انہیں ایم ٹی وی روڈیز بھی ملا۔ آروشی جب سے شو کے لیے آڈیشن دینے پہنچی تو انہوں نے کہا، میں اپنا جنون مٹانے آئی ہوں۔ انکے اس ڈائیلاگ سے جج یعنی نیہا دھوپیا ، پرنس نرولا اور رن وجے سنگھ تک حیران رہ گئے تھے۔

آروشی اپنی فیٹنس کو لیکر کافی محتاط رہتی ہے اور اکثر اپنے انسٹاگرام پر ورک آوٹ ویڈیو شیئر کرتی ہے۔ وہ جمناسٹ بھی ہے۔ اسپلٹس ولا 11 کے دنوں میں آروشی کا کنکشن کو۔کنٹیسٹنٹ فہدعلی کے ساتھ بنا تھا۔ لیکن فہد نے ٹاکس کے دوران انکے لیے غیر مناسب الفاظ کہے تو انہوں نے انکے ساتھ رشتہ ختم کرلیا تھا۔

فہد سے پہلے آروشی ایک ایسے تعلقات میں رہی، جس میں انہوں نے خوب اذیت کا سامنا کیا۔ اسکا خلاصہ انہوں نے شو میں ہی کیا تھا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آروشی ایک کنسلٹنگ ٹیٹو آرٹسٹ ہے ؟ انکی باڈی پر بھی کافی ٹیٹو بنے ہوئے ہیں۔ ان دنوں وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور خوب اپنی تصویریں اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہے۔
فوٹو: آروشی دتہ کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like