Type to search

صحت

چالیس کی عمر میں بنی باڈی بلڈنگ چیمیئن اور فیٹنس ٹرینر

ہیلتھ ڈسک،18فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وزن کم کرنا کبھی آسان نہیں ہوتا، بھلے ہی آئے دن آپ ایسے آرٹیکل پڑھتے ہیں، ویڈیو دیکھتے ہوں، جس میں کچھ چیزوں کو حاص کر آسانی سے وزن کم کرنے میں کیا جاسکتا ہے یا پھر کچھ خاص ورزش یا ورک آوٹ کرکے وزن کم کیا جاسکتا ہے- لیکن آج ہم آپ کو وزن کم کرنے کے نسخے بتانے کے بجائے اس خاتون کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے نہ صرف اپنا وزن کم کرکے اپنی پرسنالٹی میں بدلاؤ کیا بلکہ آج بلکہ باڈی بلڈنگ چیمیئن بھی بنی اور آج ایک کامیاب شخصیت فیٹنس ٹرینر بھی ہے، ہم بات کررہے ہیں 45 سال کی کرن دیمبلا کی-

کرن ایک مشہور سلیبریٹی فٹنس ماہر ہے ، مشہور ڈی جے ہے ، مونٹینئیر ہے ، حوصلہ افزا کرنے والی اسپیکر ہے ، فوٹو گرافر ہے اور 2 بچوں کی ماں بھی ہے۔ سال 2013 میں کرن نے بوڈاپوسٹ میں ہوئے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور چھٹا رینک حاصل کیا۔

کرن حیدرآباد میں رہتی ہے اور ایک سلیبریٹی فیٹنس ٹرینر ہے، جو ساؤتھ انڈین فلموں کے کئی سپر اسٹارس کو فیٹنس ٹریننگ بھی دیتی ہے، ان میں اداکارہ تمنا بھاٹیہ، انوشکا شیٹی، باہوبلی کے ڈائریکٹر راجا مولی، کا بھی نام شامل ہے-
کرن ، اصل میں آگرہ کی رہنے والی ہے اور انہوں نے 23 سالوں تک میوزک کی تعلیم لی اور 1997 میں انکی شادی ہوگئی اور سال 2006 میں وہ خاندان کے ساتھ حیدرآباد شفٹ ہوگئی، اس دوران کرن دو بچوں کے ساتھ اپنی ہوم میکر کی لائف آرام سے جی رہی تھی، لیکن تبھی ایک ایک دن انہں پتہ چلا کہ انہیں برین میں خون جم گیا ہے-

اپنا علاج کرانے کے دوران ہی کرن کو محسوس ہوا کہ انکا وزن 75 کلو پہنچ گیا ہے- وزن بڑھنے کی وجہ سے انکا مینٹل اسٹریس بھی بڑھنے لگا اور تب انہوں نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی، 2007 میں کرن نے جم اور یوگا کلاس کے لیے جانا شروع کیا، قریب 7-6 مہینے تک انہوں نے جم کر ورزش کی اور 25 کلو تک وزن کم کیا-

اسکے بعد کرن نے حیدرآباد میں ہی فیٹنس ٹرینر کا اپنا کورس پورا کیا اور اپنا جم کھولا- فیٹنس اور باڈی بلڈنگ کے فیلڈ میں بچوں کی ماں کرن کی یہ ایک شروعات تھی- کرن کی لائف کی یہ جرنی خواتین کے لیے متاثر کن ہے-

Tags:

You Might also Like