Type to search

اسپورٹس

ہند۔جنوبی افریقہ: مینک اگروال کی پہلی ڈبل سنچری، سہواگ کے ریکارڈ کی برابر

اسپورٹس ڈسک،3اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان وشاکھاپٹنم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز مینک اگروال نے زبردست بلے بازی کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی۔ دوسرے دن روہت کے ساتھ بلے بازی کرنے آئے مینک اگروال نے پہلے سیشن میں اپنی سنچری پوری کی اور لنچ کے بعد ڈبل سنچری بنائی۔ 115ویں اوور کی پہلی گیند پر مینک اگروال نے اپنے کیریئر کی ڈبل سنچری پوری کی۔ کیشو مہاراج کی گیند پر دو رن لیکر مینک اگروال نے اپنا 200واں رن پورا کیا۔

دوسرے دن کے دونوں سیشن مینک اگروال کے نام رہے۔ پہلے سیشن میں انہوں نے اپنی سنچری پوری کی۔ دوسرے میں اس سنچری کو ڈبل سنچری میں تبدیل کردی۔ اس طرح مینک اگروال ہندوستانی ٹیم کے لیے 10 سال بعد ڈبل سنچری بنانے والے سلامی بلے باز بن گئے۔ سال 2009 میں ٹیم انڈیا کے اوپنر وریندر سہواگ نے سری لنکا کے خلاف ممبئی کے بابورن اسٹیڈیم پر 293 رن بنائے تھے۔

میانک اگروال نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو آسٹریلیا کے خلاف پچھلے سال کیا تھا۔ انہوں نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے دو میچوں میں 65 کی اوسط سے 195 رن بنائے۔ انگلینڈ میں پچھلے سال ہوئے سہ رخی سیریز میں مینک انڈیا اے کےل یے سب سے زیادہ رنز بنائے تھے۔انہوں نے چار میچوں میں 71.75 کی اوسط سے 287 رنز بنائے۔ انکا اسٹرائک ریٹ 105.90 کا رہا۔ اس کے بعد انہوں نے دوٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ کھیلے ، جن میں کنگسٹن ٹیسٹ میں نصف سنچری سمیت 59 رنز بنائے۔ وہیں دوسرے ٹیسٹ میں ان کے بلے سے صرف پانچ اور 16 رنز ہی نکل سکے۔

Tags: