Type to search

اسپورٹس

وجئے شنکر ورلڈ کپ سے باہر ، مینک اگروال کو مل سکتی ہے ٹیم میں جگہ

نئی دہلی، 1 جولائی(اردو پوسٹ) ہندوستانی آل راؤنڈر وجئے شنکر پیر کی انگلی میں چوٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ انہیں جسپریت بمرا کی گیند لگی تھی۔ چوٹ شروعات میں زیادہ شدید نہیں لگ رہی تھی۔ لیکن بعد میں کافی شدید زخم ہوگیا۔ اسی وجہ سے شنکر کے انگلینڈ میچ میں نہیں کھیلے تھے۔ انکی جگہ مینک اگروال کے کھیلنے کی پورا امکان ہے۔

پچھلے سال آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے سلامی بلے بازی اگروال ابھی تک انٹرنیشنل ونڈے میں نہیں کھیلے ہیں۔

بی سی سی آئی کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق وجئے ایک بار پھر جسپریت بمرا کی گیند پر زخمی ہوگئے ۔ انکی حالت بہت اچھی نہیں ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ وہ گھر واپس جارہے ہیں۔

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے لکھا، ہندوستانی ٹیم کا مینجمنٹ 28 سالہ کرناٹک کے کھلاڑی مینک اگروال کو وجئے شنکر کی جگہ ٹیم میں لینے کی پورے امکانات رکھتے ہیں۔ کیو نکہ وہ سلامی بلے باز ہے۔ اگر اگلے دو میچوں میں رشبھ پنت ناکام رہے تو راہل کو نمبر 4 پر اتارا جائے گا اور اگروال سے اوپننگ کرائی جاسکتی ہے۔

Tags: