Type to search

قومی

ماویہ سدن بنی کشمیر کی پہلی آئی اے ایف فائٹر پائلٹ

ماویہ سدن

ماویہ سدن (23 سالہ) بنی جموں کشمیر کی پہلی خاتون فائٹر
تلنگانہ کے ایئر فورس اکیڈمی کے پاسنگ آوٹ پریڈ میں ہوئی شامل
ماویہ سدن جموں کشمیر کے راجوری کے گاؤں لمبیڈی کی رہنے والی ہے


نئی دہلی،22 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایسے کم ہی لوگ ہوتے ہیں جنکے خواب پورے ہوتے ہیں، لیکن خواب ایسے ہی پورے نہیں ہوتے، اسکے لیے محنت اور دلچسپی بھی خوب معنی رکھتے ہیں۔ ایسا ہی ایک خواب جموں کشمیر کے ضلع راجوری کی رہائشی 23 سالہ ماویہ سدن نے اپنا خواب پورا کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔

وہ ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) میں بطور فائٹر پائلٹ شامل ہونے والی جموں و کشمیر کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

راجوری کے لمبیڈی گاؤں کی رہائشی ماویہ نے جموں کے کارمیل کنوینٹ اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے چندی گڑھ میں ڈی اے وی سے پولیٹیکل سائنس میں گریجویشن کیا۔

 

 ماویہ نے پچھلے سال ہی فضائیہ کے داخلے کے امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ آئی اے ایف میں شامل ہونے والی 12 ویں خاتون آفسر اور فائٹر پائلٹ کے طور پر شامل ہونے والی ریاست کی پہلی خاتون افسر بن گئی ہے۔

حیدرآباد میں واقع ڈنڈیگل ایئرفورس اکیڈمی میں ہفتہ کو ہوئی پاسنگ آوٹ پریڈ میں ماویہ اکلوتی خاتون فائٹر پائلٹ کے طور پر شامل ہوئی۔

فضائیہ میں انہیں فلائنگ افسر کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔ اس دوران ایئرفورس کے چیف آر کے بھدوریہ بھی موجود تھے۔

 ماویہ کے والد ونود سدن نے کہا کہ انہیں فخر محسوس ہورہا ہے۔ اب وہ صرف ہماری نہیں، بلکہ ملک کی بھی بیٹی ہے۔ ہمیں لگاتار مبارکبادی پیغامات مل رہے ہیں۔ وہیں بیٹی کی اس کامیابی پر خاندان میں خوشی کا ماحول ہے۔

ماویہ کی والدہ سشما سدن نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا، میرا سینہ فخر سے چوڑا ہوگیا ہے۔ آج میں بہت خوش ہوں۔

میری بیٹی کو اپنی محنت کا پھل ملا ہے۔ ماویہ نے ہمارا مان بڑھایا ہے۔ ماویہ کی بہن نے بتایا کہ ماویہ اسکول کے دنوں سے ہی ایئرفورس میں جانا چاہتی تھی۔

وہ ہمیشہ فائٹر جہاز اڑانے کی باتیں کرتی تھی۔ آج اسکا خواب پورا ہوگیا ہے۔

بہن مانیتا سدن نے بتایا کہ بچپن سے ہی ایئرفورس میں جانے کا خواب دیکھا کرتی تھی۔ وہ ہمیشہ فائٹر پائلٹ  بن کر جہاز اڑانے کی باتیں کرتی تھی۔

ماویہ سدن کو اب ایک سال سے زیادہ وقت تک مشکل جنگی تربیت سے گذرنا ہوگا۔ اس سے پہلے فلائٹ لیفٹیننٹ اونی چترویدی ، بھاونا کانت اور موہنا سنگھ 2016 میں بنیادی تربیت کے بعد فائٹر اسٹریم میں فلائنگ آفسر کے طور پر شامل ہوئی تھی۔

اب ماویہ سدن کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ بتادیں کہ آئی اے ایف میں اس وقت 11 خاتون فائٹر پائلٹ ہے، جنہوں نے سپرسونک جیٹ اڑانے کے لیے مشکل تربیت لی ہے۔