Type to search

آٹو موبائل

ماروتی سوزوکی ایکس ایل 6 اگسٹ میں ہوگی لانچ

maruti-suzuki-xl6

آٹو ڈسک/24جولائی(اردوپوسٹ) جلد ہی ہندوستانی بازار میں ماروتی سوزوکی کی نئی 6 سیٹوں والی پریمیم ایم پی وی ایکس ایل 6 لانچ ہونے والی ہے۔

ماروتی سوزوکی کی ایکس ایل 6 اگسٹ کی 21 تاریخ کو لانچ ہونے والی ہے۔ اور یہ کار نکسا کے ذریعہ فروخت کی جائے گی۔ اسکی آن لائن تصویر جو لیک ہوئی ہے اس سے پتہ چل رہاہے کہ اس کار میں سلور سکیڈ پلیٹ کے ساتھ ڈیول ۔ ٹون بمپر اور ویل آرچ کے چاروں طرف پلاسٹک کلیڈنگ ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماروتی سوزوکی ایکس ایل 6 کے پچھے نیکسا کا بیج دیا گیا ہے۔ اسکے دروازے ، پچھے کا گیٹ، آئیل ولیز اور پچھے کی لائٹس اسٹانڈرڈ ارٹیگا جیسے ہیں۔ کار پر غور کریں تو یہ کمپنی کی 7 سیٹ والی ایم پی وی ارٹیگا پربنیاد ہے۔ حالانکہ ارٹیگا کے مقابلےاسکے لک اور کیبن کے کئی بدلاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

ماروتی کی اس کار میں 1.5 پیٹرول انجن ہوگا۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ انجن بی ایس ۔ 6 ایمشن نارمس کے مطابق ہوگا۔ اسکی قیمت 8 لاکھ سے ساڑھے 11 لاکھ  کےدرمیان ہوسکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like