Type to search

آٹو موبائل

ماروتی کی الیکٹرک ایس یو وی فوٹورو۔ای کی پہلی جھلک

آٹو ڈسک،22جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈیبیو سے پہلےماروتی نے اپنی آنے والی الیکٹرک کار فوٹورو۔ای کا آفیشل فرسٹ لک ریلیز کردیا ہے۔ کار کی پہلی امیج سے یہ بلینو ہیچ بیک کی طرح نظر آتی ہے پر ماروتی کا کہنا ہے کہ یہ ایس یو وی کوپ ہے۔ انٹرنیٹ پر پہلے سے ایسی بحث تھی کہ یہ کار ایس۔پریسو کا الیکٹرک ورژن نہیں ہوگی۔ اب فرسٹ لک سے یہ نظر آتا ہے کہ کار بلینو پر مبنی ہوسکتی ہے۔ حالانکہ اس الیکٹرک ایس یو وی کے بارے میں ابھی تک زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔

ماروتی کی یہ الیکٹرک ایس یو وی فروری میں گریٹر نوئیڈا آٹو ایکسپو میں پیش ہوسکتی ہے۔ ویگن آر کے الیکٹرک ورژن کو بھی ٹیسٹنگ کے دوران دیکھا گیا ہے یعنی کمپنی دو الیکٹرک کار لانے کی تیاری کررہی ہے۔

آٹو ایکسپو 2020 میں الیکٹرک ایس یو وی کانسپٹ شو کیس کرکے ماروتی کو خٰد کو مستقبل کے لیے تیار برانڈ کے طور پر پیش کرنے میں مدد ملے گی۔ وہ بھی خاص کر ایسے وقت میں، جب ٹاٹا اور مہندرا جیسی کمپنیاں الیکٹرک کاروں کے لیے بڑے منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔وہیں مہندرا الیکٹرک کے یو وی 100 اور الیکٹرک ایس یو وی 300 پر کام کررہا ہے۔

دوسری طرف ماروتی سوزوکی لمبے وقت سے الیکٹرک ویگن آر کی ٹیسٹنگ کررہی ہے۔ یہ الیکٹرک کار ایک بار فل چارج ہونے پر قریب 200 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ آئے گی۔ اسکی قیمت 12 لاکھ روپے کے آس پاس رکھی جا سکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like