Type to search

آٹو موبائل

ماروتی سوزوکی کی چھوٹی ایس یو وی، ایس۔پریسو ستمبر میں ہوسکتی ہے لانچ

s-presso

نئی دہلی/30جولائی(اردوپوسٹ) ماروتی سوزوکی کی چھوٹی ایس یو وی ، ایس۔پریسو کا لمبے وقت سےانتظار ہورہا ہے۔ یہ انتظار جلد ختم ہونے والا ہے۔ کمپنی تیزی سے اسکی لانچنگ کی تیاری کررہی ہے۔ رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ماروتی ایس۔پریسو ستمبر میں لانچ کی جائے گی۔ یہ چھوٹی ایس یو وی کمپنی کی ارینا ڈیلرشپ سے فروخت ہوگی۔ بتادیں کہ ماروتی ایس پریسو پچھلے سال گریٹر نوئیڈا میں ہوئے آٹو ایکسپو میں پیش کیے فیوچر۔ایس کانسپٹ کا پروڈکشن ورژن ہے۔

ایس۔پریسو ہندوستانی بازار میں ماروتی کی سب سے چھوٹی ایس یو وی ہوگی۔ یہ کمپنی کی سب۔کمپیکٹ ایس یو وی ویٹارا بریزا سے نچے کے سیگٹمنٹ آئے گی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ماروتی ایس۔کراس اور ماروتی ارٹیگا پر ملی کراس اوور ڈیزائن سے الگ ایس۔پریسو کا لک پوری طرح ایس یو وی جیسا ہوگا۔ یہ نئی کار مہندر کے وی 100 این ایکس ٹی جیسی کاروں کو ٹکر دے گی۔ امید ہے کہ ایس۔پریسو میں کم سے کم 180 ایم ایم کا گراؤنڈ کلیرنس اور ہائی سیٹنگ پوزیشن ملے گی۔

Tags:

You Might also Like