Type to search

آٹو موبائل

نئے انداز میں آرہی ہے ماروتی جیپسی

maruti-suzuki-jimny

آٹو ڈسک،12اگسٹ(اردوپوسٹ) ماروتی اپنی 28 سال پرانی ایس یو وی کو بالکل نئے رنگ روپ میں لانچ کرنےکی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ ماروتی نے اکتوبر 2018 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپریل 2019 میں ماروتی جیپسی کا پروڈکشن بند کردے گی۔ فی الحال ہندوستانی فوج میں ماروتی جیپسی کی سرویس ابھی بھی جاری ہے۔ وہیں اب ایک رپورٹ میں خلاصہ ہوا ہے کہ ماروتی اب جیپسی کی جگہ نئی گاڑی لانے والی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مارچ 2020 میں ماروتی جیپسی کی جگہ چوتھی جنریشن کی جمنی لانچ کرسکتی ہے۔ ماروتی جیپسی بھی پہلے جنریشن کی سوزوکی جمنی کی ریبیج ورژن تھی۔ نککی کے مطابق ماروتی سوزوکی جمنی سیارا کی طرح نئی منی ایس یو وی ڈیولپ کررہی ہے۔ نئی ایس یو وی نے صرف خراب سڑکوں پر بے حد آسانی سے چل سکیں گی۔ بلکہ روزانہ کے استعمال کے لیے بے حد آرام دہ ہوگی۔
جمنی کو جاپان میں پچھلے سال لانچ کیا گیا تھا۔ اب یہ کئی ملکوں میں فروخت ہورہی ہے۔

Tags: