Type to search

آٹو موبائل

ماروتی کی پہلی الیکٹرک کار فوٹورو-ای فروری میں ہوگی لانچ

futuro-e-electric

آٹو ڈسک،18ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک کی سب سے بڑی کا ساز کمپنی ماروتی سوزوکی اگلے سال ہونے والے آٹو ایکسپو میں دھماکہ کرنے جارہی ہے۔ ماروتی آٹو ایکسپو 2020 میں اپنی الیکٹرک کار لانچ کرسکتی ہے۔ اندازہ لگائے جارہے ہیں کہ یہ الیکٹرک کار ویگن آر ہیچ بیک پر بیسڈ ہوسکتی ہے۔ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ ماروتی نے Futuro-E فوٹورو۔ای نام سے ٹریڈمارک رجسٹرڈ کرایا ہے۔

ماروتی سوزوکی پچھلے ایک سال سے اپنی الیکٹرک کار کی ٹیسٹنگ کررہی ہے۔ کئی بار اسے دیکھا جاچکا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ یہ کار فوٹورو-ای ہوسکتی ہے۔ کمپنی اس کار کو 150 سے 200 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ لانچ کرسکتی ہے، جو ایک شہر میں گھومنے پھیرنے کے لیے کافی ہے۔
اس کار میں کمپنی فاسٹ چارجینگ ٹیکنالوجی دے سکتی ہے۔ ماروتی کے لیے پریشانی کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ملک کے کئی برانڈس اپنی الیکٹرک کاریں لانچ کرچکے ہیں۔ ٹاٹا موٹرس، مہندرا، ہنڈائی پہلے ہی انی الیکٹرک کاروں کے ساتھ بازار میں قدم رکھ چکے ہیں۔ ایسے میں ماروتی ہی اکیلی بڑی کمپنی بچی ہے۔ جسکے پورٹ فولیو میں کوئی الیکٹرک گاڑی نہیں ہے۔

Tags:

You Might also Like