Type to search

آٹو موبائل

آٹو ایکسپو 2020 میں ماروتی سوزوکی فوٹورو ای کانسپ کار سے اٹھا پردہ

آٹو ڈسک،5فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آٹو ایکسپو 2020 کا آغاز ہوچکا ہے اور اسی کے ساتھ ماروتی سوزوکی نے فوٹورو۔ای کانسپٹ سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ اس کار سے ماروتی نے مستقبل میں اسکی آنے والی کاروں کی اسٹائلنگ کی ایک جھلک دیکھانے کی کوشش کی ہے۔ فوٹورو ۔ای کانسپٹ کار کے ساتھ ماروتی نے مڈ۔سائز ایس یو وی میں اپنی انٹری بھی بتا دی ہے۔

فوٹورو۔ای کو ماروی سوزوکی کی ڈیزائن ٹیم نے ڈیزان کیا ہے۔ ایس یو وی ۔کوپ شیپ والی اس کانسپٹ کار سے ماروتی نے ٹیپیکل مڈ سائز ایس یو وی سے کچھ الگ کرنے کی صلاحی کو دیکھایا ہے۔ ریئر ونڈ اسکرین کی فوٹورو۔ای کو سپورٹی لک دیتا ہے۔ اسکے علاوہ کار پر دیا گیا شارپ لک گلاس ہاؤس اور موٹا سی۔پلر اسکے لک کو شاندار بناتے ہیں۔ سامنے سے یہ کانسپٹ کار کافی بولڈ دیکھتی ہے۔ پچھے لمبی اور پتلی ٹیل لائٹ کافی یونیک ہے۔
ماروی فوٹورو۔ای کا انٹیریئر کافی ماڈرن ہے۔ ڈیش بورڈ پر بڑی اسکرین دی گئی ہے۔ فوٹوریسٹک اسٹیئرنگ کے آگے ڈسپلے دیا گیا ہے۔ جس میں ڈرائیور اور انٹیریئر کے لیے کنٹرولس ہے۔ کوپ۔اسٹائل ایس یو وی میں امبینٹ لائٹنگ بھی ملے گی۔ کانسپٹ کار کو 4-سیٹر آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔

اس کانسپٹ ایس یو وی کے نام ’ای‘ جڑا ہے۔ جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ الیکٹرک ایس یو وی کانسپٹ ہے۔ ماروی کا دعوی ہے کہ ایس یو وی ۔ کوپ کانسپٹ ہائبرڈ اور خالص الیکٹرک جیسے پاور ٹین آپشن کے ساتھ مسقبل کے لیے تیار ہے۔ حالانکہ اس کانسپٹ ایس یو وی کے پروڈکشن ورژن کو پیٹرول انجن کے ساتھ بازار میں اتارا جائے گا۔ ساتھ ہی دیگر حریف کمپنیوں کو دیکھتے ہوئے کمپنی اس میں انجن بھی دے سکتی ہے۔

ماروتی سوزوکی نے آٹو ایکسپو میں یہ معلومات نہیں دی ہے کہ فوٹورو۔ای کانسپٹ کا روڈکشن کب شروع ہوگا۔ حالانکہ ، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ فوٹورو۔ای کا پروڈکشن ورژن اس کانسپٹ سے کتنا ملتا جلتا ہوگا۔ حالانکہ اسکی شارپ اسٹائلنگ ماروتی کے مڈ ۔ سائز ایس یو وی سیگمنٹ میں حریف کو ٹکر دینے میں مدد کرسکتی ہے۔ مارکیٹ میں اس کانسپٹ ایس یو وی کے پروڈکشن ورژن کی ٹکر ہنڈائی کریٹا اور کیا سیلٹوس جیسی ایس یو وی سے ہوگا۔

Tags:

You Might also Like