Type to search

آٹو موبائل

بی ایس 6 ماروتی سوزوکی ایکو ایس-سی این جی لانچ، قیمت 4.64 سے شروع

eeco-s

آٹو ڈسک،17 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ماروتی سوزوکی نے اپنی مقبول ہمہ مقصدی ویگن ماروتی ایکو کا بی ایس 6 کمپلائنٹ سی این جی ویرینٹ لانچ کردیا ۔ بی ایس 6 ماروتی سوزوکی ایکو ایس۔ سی این جی کی قیم 4.64 لاکھ سے 5.06 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔ یہ ماروتی کا چوتھا بی ایس 6 کمپلائنٹ سی این جی ماڈل ہے۔

ماروتی ایکو کا بی ایس 6 ماڈل 12 ویرینٹ میں دستیاب ہے۔ یہ ویگن 5 سیٹر، 7 سیٹر، کارگو اور ایمبولینس آپشن میں آتی ہے۔ سیفٹی کے لیے اس میں ڈرائیور ایئربیگ، ریئر پارکینگ سینسرس، اور کو۔ڈرائیور بیلٹ ریمائنڈر اور ہائی ۔اسپیڈ الرٹ سسٹم جیسے فیچر اسٹانڈر دیئے گئے ہیں۔

ماروتی ایکو کم قیمت اور ذیادہ جگہ کے لیے جانی جاتی ہے۔ ساتھ ہی اسکے سلائیڈنگ ڈور بھیڑ بھاڑ والے سڑکوں پر وین میں بیٹھنا اور وین سے باہر نکلنا آسان بناتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like