Type to search

آٹو موبائل

ماروتی سوزوکی ہیچ بیک فیملی کار سیلریو، بی ایس 6 انجن کے ساتھ لانچ

celerio

آٹو ڈسک،21جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ماروتی سوزٰکی نے اپنی سستی فیملی ہیچ بیک کار سیلریو کو بی ایس 6 ایندھن کے اخراج کے معیار والے انجن کے ساتھ لانچ کیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑے آٹو موبائل کمپنی کے اس ہیچ بیک کار کے سبھی بی ایس 6 انجن والے ویرینٹ پیٹرول انجن والے ہیں۔

ماروتی سوزوکی سیلریو نے ڈسمبر 2019 میں 5985 یونٹ کا پیداوار کیا، جو ڈسمبر 2018 میں 9595 یونٹ سے نیچے ہے۔ گھریلو بازار میں فروخت میں کےمعاملے میں ماروتی سوزوکی نے پچھلے مہینے ہیچ بیک کی 5429 یونٹس فروخت کی۔ جو 2018 میں اسی مہینے میں فروخ کی گئی 9000 یونٹس سے کم تھی۔

کل ملا کر چالو مالی سال کے ینعی 2019 میں اپریل سے لیکر ڈسمبر تک کمپنی نے اس ہیچ بیک کار کی گھریلو بازار میں 45275 یونٹس فروخت کی۔

ماروتی سوزوکی سیلریو 1.0 لیٹر کے10 بی آل ایلومینیم پیٹرول انجن کی طرف سے آپریٹ ہے۔ یہ تین سلنڈر انجن 6000 آر پی ایم پر 67 پی ایس کی پیک اور 3500 آر پی ایم پر 90 این ایم کا ٹرک دیتا ہے۔ یہ کار 5 اسپیڈ مینول گیئر باکس کے ساتھ دستیاب ہے۔ سیلریو کا 23.10 کلومیٹر فی لیٹر کا مائیج دیتی ہے۔

دہلی میں ماروتی سوزوکی سیلریو کار کی ایکس شوروم قیمت 441200 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ جو ہیچ بیک کی ویرینٹ کی بیناد پر 567300 روپے تک جاتی ہے۔

Tags:

You Might also Like