Type to search

بزنس

ماروتی کی فروخت 47 فیصد کی کمی

Maruti Suzuki

بزنس ڈسک،2 اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا (ایم ایس آئی) نے چہارشنبہ کو کہا کہ مارچ 2020 میں اسکی فروخت 47 فیصد گھٹ کر 83،792 یونٹ رہ گئی۔

ایم ایس آئی نے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی نے پچھلے سال مارچ میں 1،58،076 یونٹ فروخت کی تھی۔ بیان میں بتایا گیا کہ اسکی گھریلو فروخت مارچ 2019 کی 1،47،613 یونٹس کے مقابلے میں 46.4 فیصد کم ہوکرمارچ 2020 میں 79،080 یونٹ رہی گئی۔

اس دوران آلٹو اور ویگن آر جیسی چھوٹی کاروں کی فروخت 15،988 یونٹس رہی۔ جو پچھلے سال اسی مہینے میں 16،826 یونٹ تھی۔ اس طرح چھوٹی کاروں کی فروخت میں پانچ فیصد کمی آئی۔

Tags:

You Might also Like