Type to search

آٹو موبائل

ماروتی ایس-کراس پیٹرول انجن کے ساتھ جلد ہوگی لانچ

maruti-s-cross

آٹو ڈسک،28ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ اپنے بی ایسVI پورٹ فولیو کو بڑھا رہی ہے۔ نئے اخراج کے اصول کی وجہ سے کئی پرانے انجن کو بند کرئے گی۔ کمپنی نے کچھ وقت پہلے یہ اعلان بھر کرچکی ہے کہ بی ایس VI اصولوں کی وجہ سے کمپنی اپنے ڈیجیٹل انجن کو بند کررہی ہے۔ ماروتی سوزوکی وٹارا بریزا اور ایس ۔ کراس دونوں ہی کاروں میں اسی انجن کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اب ماروی سوزوکی اپنی مقبول ایس۔کراس کار کو بی ایس VI پیٹرول انجن کے ساتھ لانچ کرئے گی۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی 2020 آٹو ایکسپور میں یہ کار نئے پیٹرول انجن کے ساتھ لانچ کرئے گی۔ کمپنی ایس کراس میں مائلڈ ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ 1.5 لیٹر پیٹرول انجن دئے گی۔

ماروتی سوزوکی کا یہ 1.5 لیٹر، 4۔سلنڈر انجن 103 بی ایچ پی کا پاور اور 138 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ اس انجن میں ڈیوئل بیٹری سیٹ اپ کے ساتھ ماروتی کی اسمارٹ ہائبرڈ ٹیکنالوجی ہے۔ ہائبرڈ انجن ہونے سے پیٹرول والی ماروتی ایس۔کراس کا مائیلج بہتر ہوگا۔ اس۔کراس میں دیا جانے والا یہ انجن 5-اسپیڈ مینول اور 4-اسپیڈ آٹو میٹک گیئر باکس سے لیس ہوگا۔

Tags: