ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ ہوں گے مارک باؤچر
ممبئی، 17 ستمبر 2022 (پریس نوٹ) ممبئی انڈینز نے جنوبی افریقہ کے لیجنڈ کھلاڑی اور دنیا بھر میں اپنی وکٹ کیپنگ کیلئے مشہورمارک باؤچر کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری آئی پی ایل 2023 سے نافذ العمل ہوگی۔
مارک باؤچر کا وکٹ کیپر، بلے باز کے طور پر طویل اور شاندار کیریئر رہا ہے۔ بحیثیت وکٹ کیپر، ان کے پاس ٹیسٹ میں سب سے زیادہ آؤٹ کرنے کا ریکارڈ ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد، وہ جنوبی افریقہ میں اعلیٰ سطح کی کرکٹ فرنچائز ٹائٹنس کے کوچ کے طور پر کام کر رہے تھے۔
ان کے کوچ رہتے ٹیم نے پانچ گھریلو خطاب جیتے۔ 2019 میں، جنوبی افریقہ نے مارک باؤچر کو ہیڈ کوچ مقرر کیا، جہاں ان کی قیادت میں ٹیم نے 11 ٹیسٹ، 12 ون ڈے اور 23 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں جیت حاصل کی۔
Presenting आपले नवीन Head Coach – 𝐌𝐀𝐑𝐊 𝐁𝐎𝐔𝐂𝐇𝐄𝐑 💙
Paltan, drop a 🙌 to welcome the 🇿🇦 legend to our #OneFamily 👏#DilKholKe #MumbaiIndians @markb46 @OfficialCSA pic.twitter.com/S6zarGJmNM
— Mumbai Indians (@mipaltan) September 16, 2022
ریلائنس جیو انفوکوم کے چیئرمین مسٹر آکاش ایم امبانی نے کہا، مجھے مارک باؤچر کا ممبئی انڈینز میں خیرمقدم کرتے ہوئے بے حد خوشی ہوئی ہے۔ میدان پر ان کی کارکردگی غیر معمولی رہی ہے اور بطور کوچ اس نے اپنی ٹیم کو بہت سی فتوحات دلائی ہیں۔ مارک ایم آئی کے برانڈ اور میراث کو آگے بڑھائے گا