Type to search

تعلیم اور ملازمت

اُردویونیورسٹی کا جریدہ ’ادب و ثقافت‘ UGC-CARE لسٹ میں شامل

MANUU

حیدرآباد، 5 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے ڈائرکٹوریٹ آف ٹرانسلیشن اینڈ پبلی کیشنز (ڈی ٹی پی ) سے شائع ہونے والے موقر ششماہی ریسرچ اور ریفریڈ جرنل’ ادب و ثقافت ‘ کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی) نے اپنے منظور شدہ جرائدکی   UGC-CARE  لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ UGC-CARE لسٹ کے اجرا سے قبل بھی یہ جریدہ مستقل طورپر یوجی سی کے منظور شدہ رسائل و جرائد کی فہرست میں شامل رہا ہے ۔

پروفیسر محمد ظفرالدین، ڈائرکٹر ڈی ٹی پی کی ادارت میں شائع ہونے والے اس جریدے کا آغاز ستمبر 2015ء میں ہوا تھا جو مسلسل اشاعت پذیر ہے۔ یہ ایک خالص تحقیقی جریدہ ہے جس میں معتبر مقالات شائع کیے جاتے ہیں۔ اس جریدہ کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ انتہائی پابندی سے شائع ہوتا ہے اور اس کی ہارڈ کاپی کے ساتھ سافٹ کاپی بھی ریلیز کی جاتی ہے۔

ادب و ثقافت کے قلمکاروں میں پروفیسر شارب ردولوی، پروفیسر شمیم حنفی،‘ پروفیسر عبدالستار دلوی، پروفیسراشرف رفیع، پروفیسر م۔ ن۔ سعید، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر عتیق اللہ، پروفیسر بیگ احساس، پروفیسر علی احمد فاطمی، پروفیسر شافع قدوائی، پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین اور ملک کے بیشتر اہم ناقدین شامل ہیں۔ ادب و ثقافت کو یونیورسٹی ارباب کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے اُردو دانشور حضرات اور قارئین کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ جریدے کے تمام شمارے مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر پڑھے اور ڈاﺅن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like