Type to search

تعلیم اور ملازمت

مانو میں حقوقِ اطفال کنونشن کے ورکشاپ کا آج افتتاح

MANUU Admissions Translation

حیدرآباد، 14 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت اور اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کے تعاون سے ”کنونشن برائے حقوقِ اطفال “ کے زیر عنوان 15 اور 16 نومبر کو ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعاتِ دکن میں ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔شعبہ  ترسیل عامہ و صحافت کے اساتذہ اور طلبہ کے لیے منعقد کیے جارہے ہیں۔ اس ورکشاپ کا افتتاحی اجلاس صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔ پروفیسر احتشام احمد خان کے بموجب سی آر سی ورکشاپ اس کی 30 سالہ جشن کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کا مقصد صحافت کے طلبہ میں بچوں کے حقوق کی رپورٹنگ کی صلاحیت کو نکھارنا ہے۔ سی آر سی کو 20 نومبر 1989 کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے ذریعہ نافذ کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز ، وائس چانسلر ، مانو؛ محترمہ میٹل روسیا ، چیف فیلڈ آفیسر ، یونیسیف، مسٹر پرسون سین ، کمیونکیشن اسپیشلسٹ، یونیسیف، محترمہ سونیا سرکار، کمیونکیشن آفیسر (میڈیا)، یونیسف؛ ڈاکٹر ایم ایچ غزالی ، ایڈیٹر ، یونائیٹڈ نیوز نیٹ ورک؛ جناب تحسین منور، ایڈیٹر ، نیوز 18 اردو اور ڈاکٹر کے ایس ایس ارول سیلوان، اسوسی ایٹ پروفیسر ، اگنو اس موقع پر اظہار خیال کریں گے۔ شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کی جانب سے یو جی اور پی جی طلبہ کے لئے تعلیمی سال 2018-19 کے دوران متعارف کردہ ہیلتھ جرنلزم کورس کا اختتامی اجلاس بھی اسی موقع پر منعقد ہوگا۔

Tags:

You Might also Like