Type to search

تعلیم اور ملازمت

  اُردو یونیورسٹی اور ملا ئشیائی یونیورسٹی کے درمیان یادداشت مفاہمت

MANUU

حیدرآباد، 19 اگست (پریس نوٹ) اسکول آف ٹکنالوجی، مولانا آزاد نیشنل نے ملائشیا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (یو پی این ایم) ، کوالالمپور کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے ہیں جو دونوں جامعات کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں معیاری تحقیق، مشترکہ سرگرمیوں اور اساتذہ کے تبادلے کی راہ ہموار کرے گا۔ مارچ میں دستخط شدہ یادداشت مفاہمت کو حکومت ملائشیا نے 14اگست 2020 کو منظوری دے دی ہے۔

پروفیسر عبدالواحد ، ڈین ، اسکول آف ٹکنالوجی ،مانو کی جانب سے اس یادداشت مفاہمت کے کوآرڈینٹر ہیں جبکہ ڈاکٹر خیرالعمالی بن احمد ، ڈین ، فیکلٹی آف انجینئرنگ ، یوپی این ایم کے رابطہ کار ہے۔

اسکول آف ٹکنالوجی کی ترقی کے لئے اس ایم او یو کو حتمی شکل دینے کی منظوری پر پروفیسر عبدالواحدنے وائس چانسلر اور رجسٹرار کا شکریہ ادا کیا ۔

Tags:

You Might also Like