Type to search

تعلیم اور ملازمت

اُردو یونیورسٹی میں دینی مدارس کے اساتذہ کا تربیتی پروگرام

MANUU Admissions Translation

حیدرآباد، 29اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ  اردو ذریعہ تعلیم کے زیر اہتمام 19 تا 25 نومبر 2019ءدینی مدارس کے اساتذہ کے لیے 7 روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر کے بموجب قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے اشتراک سے ہونے والے اس پروگرام میں مہاراشٹر، کرناٹک اور تلنگانہ کے اہم دینی مدارس اپنے خواہشمند تین اساتذہ کو نامزد کرتے ہوئے ان کے پُرکردہ فارم روانہ کرسکتے ہیں۔

تمام اساتذہ کو قیام و طعام کے علاوہ ٹکٹس کے ادخال پر سفری اخراجات (TA) بھی دیا جائے گا اور پروگرام کے اختتام پر سند بھی دی جائے گی۔ مزید تفصیلات ڈاکٹر محمد اکبر، اسسٹنٹ پروفیسر مرکز سے موبائل نمبر 8373984391 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ مرکز نے 2007میں اپنے قیام کے بعد سے تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، کرناٹک اور کیرالا کے اساتذہ کے لیے مسلسل تربیتی پروگرام منعقد کیے ہیں۔

Tags:

You Might also Like