Type to search

تعلیم اور ملازمت

اردو یونیورسٹی میں میرٹ کی اساس پر داخلے آج آخری تاریخ

مانو

ایم اے لینگویجس، سماجی علوم، ایم سی جے، ایم ایس سی اور انڈرگریجویٹ کورسس دستیاب


حیدرآباد، 29 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں میرٹ کی اساس پر داخلے کی 30ستمبر آخری تاریخ ہے۔ ایم اے لینگویجس جس میں کامیاب طلبہ کو خصوصی طور پر فیس بک اور دیگر بین قومی کمپنیوں میں مواقع ملے ہیں، کے علاوہ ٹی وی اور اخبار میں کام کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے ایم اے (ایم سی جے)، سماجی خدمت کے خواہشمند وں کے لیے ایم ایس ڈبلیو، پیرا میڈیکل کورسز میں میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی کورسز اور انڈر گریجویٹ میں بی اے، بی ایس سی اور بی کام جیسے کورسز دستیاب ہیں۔ تمام کورسس کا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔ درخواست فارم صرف آن لائن یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر داخل کرنا ہوگا۔

جز وقتی ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز کی آخری تاریخ 20 نومبر ہے۔ یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام ( ایم اے-اردو، انگریزی، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی،ریاضی) ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے، بی اے(آنرس) – جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (ریاضی،طبیعات،کیمیا۔ایم پی سی)، بی ایس سی(ریاضی،طبیعات،کمپیوٹر سائنس،ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم – زیڈ بی سی)؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) کورسز میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔

علاوہ ازیں لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک میں اہل طلبہ کو راست داخلے اور پی جی ڈپلوما ان ریٹیل مینجمنٹ اور جزوقتی ڈپلوما پروگراموں میں اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز،تحسین غزل و اردو میں سرٹیفکیٹ کورس بھی دستیاب ہیں۔تمام کورسس کی تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔اسی دوران نظامت داخلہ کی اطلاع کے بموجب ایسے امیدواروں جنہوں نے داخلے کے لیے مختلف زمروں کے تحت درخواست دی ہے کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انہیں اپنا سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا ہوگا۔لہٰذا او بی سی ، ایس سی / ایس ٹی ، ای ڈبلیو ایس اور پی ڈبلیو ڈی امیدوار اپنا متعلقہ سرٹیفکیٹ جو کہ حکومت ہند کے فارمیٹ میںہو تیار رکھیں ، دیگر فارمیٹ مسترد کردیے جائےں گے۔ سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنے کی تاریخ کی اطلاع بعد میں دی جائے گی۔

Tags:

You Might also Like