Type to search

تعلیم اور ملازمت

بہتر تعلیم اور لیاقت ہی سے اقلیتوں کی قسمت بدل سکتی ہے

طلبہ کو کتاب کا کیڑہ بن جانے کا مشورہ۔ مانو، شعبہ صحافت میں سابق ڈی جی پی وزیر انصاری کا لکچر


حیدرآباد، 26 ستمبر (پریس نوٹ) متعلقہ شعبوں میں قابلیت حاصل کریں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمس جیسے واٹس ایپ اور فیس بک سے آگے بڑھ کر کتاب کے کیڑے بنیں۔ محمد وزیر انصاری، آئی پی ایس (ریٹائرڈ)، سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، چھتیس گڑھ نے آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

شعبہ کے زیر اہتمام منعقدہ لکچر بعنوان ”اطلاعات کے دور میں پولیس اور صحافت کے تعلقات“ میں جناب انصاری نے کہا کہ میڈیا اور پولیس جمہوریت کے دو لازمی ستون ہیں۔ دونوں صحت مند جمہوریت کے لئے اہم ہیں لیکن معاشرے میں دونوں کی شبیہہ زیادہ مثبت نہیں ہے۔ تاہم ، دونوں ہی اپنے منفرد کردار ادا کرتے ہیں جو معاشرے کو محفوظ اور صحتمند رکھتے ہیں۔

جناب وزیر انصاری نے چھوٹے موٹے جرائم اور منظم جرائم سے نمٹنے کے اپنے تجربات کو بیان کیے۔ انہوں نے منظم جرائم کی رپورٹنگ کے لیے طلبہ کو گُر بھی سکھائے۔ انہوں نے طلبہ کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے جرائم کی رپورٹنگ کی معلومات کے ذرائع کے متعلق بتایا۔

اس کے علاوہ جناب وزیر انصاری جو مولانا آزاد ایجوکیشن فاو ¿نڈیشن کے سابق سکریٹری بھی رہ چکے ہیں نے اقلیتی طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ جس جگہ پر بھی ہوں وہاں کی کے مقامی کلچر کو سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر تعلیم اور لیاقت ہی اقلیتوں کی قسمت بدل سکتی ہے۔ اس کے لیے سخت محنت درکار ہے۔

پروفیسر محمد فریاد، صدر شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت نے مہمان کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ ”اظہار خیال“ سیریز کے تحت لکچرس کے ذریعہ میدان عمل میں برسرکار ماہرین اور ممتاز شخصیتوں کو مدعو کیا جاتا ہے تاکہ طلبہ کی رہنمائی ہوسکے اور ان کے تجربات کی روشنی میں طلبہ اپنی راہ متعین کریں۔

پروفیسر محمد فریاد اور جناب انصاری کے ہاتھوں پروگرام میں ، جناب عبد الرحمن آئی پی ایس (مہاراشٹرا) کی کتاب ”ڈینائل اینڈ ڈپرویشن“ کا اجراءبھی عمل میں آیا۔

پروفیسر فریاد نے مہمان شال پوشی کی اور انہیں یادگاری تحفہ اور مولانا آزاد کی صحافت پر ایک کتاب پیش کی۔ گیسٹ لکچر میں شعبہ ایم سی جے اساتذہ جناب معراج احمد اور جناب طاہر قریشی اور طلبہ و ریسرچ اسکالرس کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔

Tags:

You Might also Like