Type to search

تعلیم اور ملازمت

اردو یونیورسٹی ، آئی ایم سی کی 9 فلمیں یونیسکو کلچرل سنیما فیسٹ کے لیے منتخب

یونیسکو کلچرل سنیما فیسٹ

حیدرآباد، 15 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔ سنٹر کی تیاری کردہ 9 مختصر دستاویزی فلمیں آن لائن کلچرل سنیما فیسٹ 2021 جسے یونیسکو، دہلی آفس کا تعاون حاصل ہے کے لیے منتخب ہوئیں۔ فیسٹیول 17 جولائی 2021 کو شروع ہوگا جس میں 100 سے زائد ممالک کی فلمیں پیش کی جارہی ہیں۔
یونیورسٹی کی منتخب فلموں میں ارسطو، اسٹیفن ہاکنز، ڈاکٹر سی وی رامن ، بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ، نوائے سروش مرزا غالب، الظہراوی ، اے ٹریبیوٹ ٹو پروفیسر یشپال، سر آئزک نیوٹن اور پروفیسر یو آر راو ¿ شامل ہیں۔ ان فلموں کو جملہ 44 فلموں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔
جناب رضوان احمد ، ڈائریکٹر ، سنٹر نے کہا کہ میڈیا سنٹر کی فلموں کو عالمی سطح پر ایک بہت بڑی پہچان ملی ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، وائس چانسلر انچارج نے اس کامیابی پر جناب رضوان احمد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

Tags:

You Might also Like