Type to search

تعلیم اور ملازمت

 مانو انٹرنس کے ہال ٹکٹ ویب سائٹ پر دستیاب

مانو

حیدرآباد، 22 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلوں کے انٹرنس ٹسٹ 28، 29 اور 30 ستمبر کو منعقد کیے جائیں گے۔ اہل درخواست گذار طلبہ 22 ستمبر سے یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج کی اطلاع کے بموجب انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد صبح 9.30 تا 11.30بجے دن اور دوپہر 2.30 بجے دن تا 4.30 بجے شام ہوگا۔ ہر طالب علم کو امتحانی مرکز پر ”خود کو کویڈ نہ ہونے کا حلفنامہ “ جمع کرنا ہوگا۔ حلفنامہ کا نمونہ اور انٹرنس کا تفصیلی شیڈول یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

Tags:

You Might also Like