Type to search

اسپورٹس

اُردو یونیورسٹی کرکٹ ٹیم نے فائنل میں ایچ سی یو کو دی شکست

حیدرآباد، 25 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو)، ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوشکیشن اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرا آزاد راونڈ رابن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میزبان مانو طلبہ کی ٹیم نے جیت لیا۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے خلاف کل کھیلے گئے فائنل میں مانو نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 25 اوورز میں 8 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔ محبوب علی نے 5 چوکوں کی مدد سے 40 رن بنائے جبکہ خورشید اور مجاہد نے بالترتیب 24 اور 22 رنز بنائے۔ جوابی اننگز میں یو او ایچ نے 21 اوورز میں 77 رنز بنائے۔ ساحر اور محبوب نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس طرح مانو نے فائنل مقابلہ 70 رنوں سے جیت لیا۔ چیئرمین ، اسپورٹس مانیٹرنگ کمیٹی، مانو پروفیسر ابوالکلام نے فاتح ٹیم کو ٹرافی عطا کی۔

ڈاکٹر اے کلیم اللہ، ڈپٹی ڈئرکٹر نظامت کے بموجب ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بھی مانو اور یونیورسٹی آف حیدرآباد کے مابین کھیلا گیا ۔ مانو ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 25 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ خورشید جمال 35 رنز محبوب علی اور احسان کی بالترتیب 28 اور 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اصغر نے 15 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرا میچ مانو اور نظام کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مانو نے 22 اوورز میں 163 رنز بنائے۔ رفیق نے سب سے زیادہ 77 رنز بنائے اور 39 رنز کے عوض 4 وکٹ لیے۔ جوابی اننگز میں این سی سی 153 رنز ہی بنا پائی۔

تیسرا میچ حیدرآباد یونیورسٹی اور نظام کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نظام کرکٹ کلب نے 25 اوورز میں 127 رنز بنائے۔ مانیکنتا نے سب سے زیادہ 57 رنز بنائے۔ این سی سی کے جواب میں، حیدرآباد یونیورسٹی نے بہ آسانی 128 رنز بنائے۔ مرلی 63 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

اس سے قبل ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر، پروفیسر ایوب خان ، پرو وائس چانسلر اور پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ نے مانو طلبہ کو اس شاندار جیت پر مبارکباد دی ہے۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے وائس چانسلر پروفیسر اپا راﺅ نے بھی مانو کی اس کامیابی پر پروفیسر ابوالکلام کو مبارکباد کا پیام بھیجا۔ آزاد راﺅنڈ رابن کرکٹ لیگ ٹورنمنٹ مانو طلبہ کی ٹیم نے مسلسل دوسری بار جیتا ہے۔ ٹیم کی کوچنگ جناب محمد مشرف خان نے کی۔

Tags:

You Might also Like