Type to search

تعلیم اور ملازمت

مانو میں 28 تا 30 ستمبر انٹرنس ٹسٹ کا اعلان

MANUU

میرٹ کی اساس کے کورسز میں داخلے کی آخری تاریخ 30 ستمبر


حیدرآباد، 10 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلوں کے انٹرنس ٹسٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج کی اطلاع کے بموجب نظرِ ثانی شدہ شیڈیول کے تحت انٹرنس ٹسٹ 28، 29 اور 30 ستمبر کو منعقد کیے جائیں گے۔ انٹرنس ٹسٹ تینوں دن دو سیشن میں اور آف لائن لیا جائے گا۔ انٹرنس ٹسٹ کی تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہوں گی۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی میں میرٹ کی اساس پر داخلے جاری ہیں۔ آن لائن فارم داخل کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام ( اردو، انگریزی، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی،ریاضی) ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے، بی اے(آنرس) – جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (ریاضی،طبیعات،کیمیا۔ایم پی سی)، بی ایس سی(ریاضی،طبیعات،کمپیوٹر سائنس،ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم – زیڈ بی سی)؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) کورسز میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک میں اہل طلبہ کو راست داخلے اور پی جی ڈپلوما ان ریٹیل مینجمنٹ اور جزوقتی ڈپلوما پروگراموں میں اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز،تحسین غزل و اردو میں سرٹیفکیٹ کورس بھی دستیاب ہیں۔

Tags:

You Might also Like