Type to search

تعلیم اور ملازمت

مانو وائس چانسلر اور رجسٹرار سے مانو المونی اسوسی ایشن کے صدر اور جوائنٹ سکریٹری کی ملاقات

مانو

حیدرآباد 11اگسٹ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انجمن طلبا قدیم کے صدر اعجاز علی قریشی نے آج تنظیم کے عہدیداران محمد الجلیل ذاکر، محمد ظہیر الدین سلیم، محمد کریم خان، اور ایوب خان کے ہمراہ وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ اور رجسٹرار پروفیسر محمد صدیقی سے ملاقات کی-

اس موقع پر کورونا وائرس کے باوجود بھی نئے تعلیمی سال کے لیے یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے چلائی جانے والی شعور بیداری مہم پر بھی تفصیلی بات ہوئی پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ وائس چانسلر انچارج نے المونی اسوسی ایشن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسوسی ایشن نے تلنگانہ اور آندھرا کے طلباء میں شعوری بیداری کے لیے سنجیدہ کام کیا ہے۔

پروفیسر محمد صدیقی نے المونی اسوسی ایشن سے درخواست کی کہ وہ فارغین مانو کو دوبارہ جامعہ سے جوڑیں مانو المونی اسوسی ایشن کی اس خیر سگالی ملاقات کے دوران محمد مصطفے علی سروری سرپرست اعزازی مانو المونی اسوسی ایشن بھی موجود تھے۔

Tags:

You Might also Like