Type to search

تعلیم اور ملازمت

مانو المونی اسوسی ایشن کی طرف مانو یونین کے منتخب اراکین کی تہنیتی تقریب

شیخ عمر فاروق قادری

حیدرآباد، 29 ستمبر (اردو پوسٹ ڈاٹ کام) مانو المونی اسوسی ایشن کی طرف مولانا آزاد نیشنل اردو یوینورسٹی کے نو منتخب یونین کی تہنیتی تقریب بتاریخ 28/ ستمبر 2019 بروز ہفتہ بمقام میڈیا پلس آڈیٹوریم گن فاؤنڈری شام 6 بجے منعقد ہوئی۔ جہاں منتخب یونین صدر اور نائب صدر کی گلپوشی اور مومنٹو دیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت چیئرمین تلنگانہ اردو اکیڈمی جناب رحیم الدین انصاری نے کی۔ اور یونین کے صدر ، نائب صدر کی گلپوشی کی اور انہیں مومنٹو دیا۔

بتادیں کہ حال ہی میں مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں یونین الیکشن منعقد ہوئے تھے جس میں شیخ عمر فاروق قادری، متعلم ایم اے انگریزی، صدر یونین کے علاوہ انتخاب عالم، متعلم بی ٹیک، نائب صدر، عامر، متعلم ایم بی اے، معتمد، فاخرہ عابدہ، متعلمہ ایم ایڈ، شریک معتمداور جی وشنو پریہ، متعلمہ بی اے، خازن کے علاوہ اراکین عاملہ ، محمد سلمان، متعلم بی اے، رکن عاملہ اسکول برائے لسانیات، السنہ و ہندوستانیات، محمد شہباز، متعلم بی ایس سی، اسکول برائے سائنسس، محمد فیضان، ایم اے (جے ایم سی)، اسکول برائے ترسیل عامہ و صحافت، محمد شمشیر عالم، متعلم ڈی ایل ایڈ، اسکول برائے تعلیم و تربیت؛ یاور جاوید، متعلم بی ٹیک، اسکول برائے کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی، وقار احمد، متعلم بی کام، اسکول برائے کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ اور عبدالقیوم، ایم اے سیاسیات، اسکول برائے فنون و سماجی علوم یونین الیکشن میں اپنی جیت درج کی۔

اس تقریب میں مانو المونی اسوسی ایشن کے صدر اعجاز علی قریشی ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے پروفیسر محمد مصطفے علی سروری اور محمد ایوب موجود تھے۔

 

 

 

جی وشنو پریہ

 

 

 

 

 

 

 

Tags:

You Might also Like