Type to search

تعلیم اور ملازمت

شعبہ اسلامک اسٹڈیز مانو میں ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں داخلے

MANUU

اسلام کی تہذیبی تاریخ اور ملک کی مسلم تاریخ و ثقافت سے واقفیت کا سنہرا موقع


حیدرآباد، 30 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں داخلے جاری ہیں۔ یہ کورس دینی مدارس کے فارغین اور کالجوں کے نوجوان طلباءو طالبات کے لئے موجودہ وقت کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس کورس کے نصاب میں علوم اسلامیہ قرآن و حدیث اور فقہ و تصوف کے تقابلی مطالعہ کے علاوہ اسلام کی طویل تہذیبی و تمدنی تاریخ ، ہندوستان میں اسلام اور مسلمانوں کے ہمہ جہتی مطالعہ،اسلامی علوم کے میدانوں میں مستشرقین اور دیگر غیر مسلموں کی خدمات نیز سائنس و ٹکنالوجی کے میدانوں میں مسلم علماء اور سائنس دانوں کے علمی کارناموں کے ساتھ موجودہ دور میں پوری دنیا میں پھیلے مسلمانوں کی تاریخ و احوال اور مسائل و نظریات کا مطالعہ کرایا جاتا ہے۔

اس کورس میں طلبہ کو اسلامیات کے ساتھ انگریزی زبان اورکمپیوٹرکی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ اس کورس کی تکمیل کے ساتھ ہی UGC-NET کے ذریعہ کرتے ہوئے تقرری کی اہلیت یا JRFکوالی فائی کر کے ماہانہ فیلوشپ حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس کورس میں داخلہ کی اہلیت 45 فیصد نمبرات کے ساتھ کسی بھی یونیورسٹی سے گریجویشن یا ان مدارس کی اسناد ہیں جو مانو میں داخلہ کے لئے تسلیم شدہ ہیں۔ داخلہ کے لئے عمر کی حد مردوں کے لئے 35 سال اور خواتین کے لئے 40 سال ہے۔

داخلہ کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے۔ داخلہ صرف آن لائن ہے جس کے لئے مانو کی ویب سائٹ http://manuu.edu.in پر رہنمائی دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لئے آفس کے فون 04023008364، محترمہ ذیشان سارہ 7993054437، ڈاکٹرمحمد عرفان احمد 9010849380، ڈاکٹرشکیل احمد9811647505،جناب عاطف عمران 7505279270،پروفیسرمحمد فہیم اختر 8374672330سے رابطہ قائم کیا جاسکتاہے۔

Tags:

You Might also Like