Type to search

تعلیم اور ملازمت

مانو میں داخلوں کی شعور بیداری مہم کا صفدریہ ہائی اسکول میں انعقاد

حیدرآباد، 17 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اردو ذریعہ تعلیم سے پروفیشنل تعلیم کا ملک بھر میں ایک منفرد مرکز تعلیم ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل پالی ٹیکنیک ڈاکٹر محمد یوسف خان نے کیا۔

وہ آج مانو المونی اسوسی ایشن کے زیر اہتمام صفدریہ گرلز ہائی اسکول میں منعقدہ داخلوں کی شعور بیداری مہم پروگرام کو مخاطب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر یوسف خان نے اردو یونیورسٹی کے پالی ٹیکنیک پروگرام کے متعلق صفدریہ گرلز ہائی اسکول کی پاس آﺅٹ طالبات کی تفصیلی کونسلنگ کی۔

قبل ازیں مانو المونی اسوسی ایشن کے صدر جناب اعجاز علی قریشی نے خیر مقدمی کلمات ادا کیے۔ انہوں نے کہا کہ اردو یونیورسٹی سے کورس مکمل کرنے کے بعد بے شمار طلبہ کو سرکاری وغیر سرکاری شعبوں میں بہترین روزگار ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے اردو میڈیم طلباءکے لیے اردو یونیورسٹی ایک نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں۔

محترمہ حمیرا کوثر پرنسپل صفدریہ گرلز ہائی اسکول نے اس موقع پر مانو المونی اسوسی ایشن اور پرنسپل پالی ٹیکنیک ڈاکٹر محمد یوسف خان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کویڈ 19 کے لیے حکومتی رہنمایانہ خطوط کا لحاظ رکھتے ہوئے طالبات کی کونسلنگ کی گئی۔ اس موقع پر پالی ٹیکنیک کا اسٹاف فصیح الدین، اسسٹنٹ پروفیسر، راکیش، عمران رشید اور عزیز پٹھان بھی موجود تھے۔

اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ
صدر مانو المونی اسوسی ایشن

Tags:

You Might also Like