Type to search

ٹی وی اور فلم

پیٹا نے منوشی چلر کو دیا سیکسیسٹ ویجیٹرین  کا خطاب

فلمی ڈسک،25ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مس ورلڈ منوشی چلر جلد ہی اکشے کمار کے ساتھ فلم پرتھوی راج میں دیکھائی دیں گی- وہ اس فلم میں سنیوگتیتا کا کردار نبھائیں گی- منوشی اپنی فیٹنس اور لکس کو لیکر بھی بحث میں رہتی ہے- جانوروں کے لیے کام کرنے والی تنظیم پیٹا نے منوشی کو موسٹ سیکسیسٹ ویجیٹرین کے خطاب سے نوازا ہے- منوشی نے دو سال پہلے ہی مس ورلڈ کا خطاب جیتا تھا- منوشی شروع سے سبزی خور ہے-

منوشی نے کہا کہ سبزی خور ہونا میرے لیے زندگی جینے کا طریقہ ہے، میرے والدین بھی سبزی خور ہے- کھانے کے اس اختیار کو منتخب کرنے کے بعد مجھے کبھی ایسا نہیں لگا کہ میری زندگی میں کسی چیز کی کمی ہے- میں شروع سے سبزی خور رہی ہوں اور مجھے کبھی محسوس نہیں ہوا کہ مجھے اپنے کھانے پینے کی عادتوں میں کسی طرح کے بدلاؤ کی ضرورت ہے-

منوشی کا ماننا ہے کہ سبزی خور رہنے میں کئی فائدے ہیں- اس سے صحت کو اچھا رکھا جاسکتا ہے، سبزی کھانا کافی نیوٹریشن  ہوتا ہے- یہ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے-

Tags:

You Might also Like