Type to search

ٹی وی اور فلم

تونیشا شرما کی جگہ نہیں لے سکتی اداکارہ منول چداسامہ

اداکارہ منول چداسامہ

ٹی وی ڈسک، 17 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی شو علی بابا : داستان کابل ، گذشتہ کچھ وقت سے لگاتار بحث میں ہے- شو کی لیڈ اداکارہ تونیشا شرما نے شوٹنگ کے دوران 24 ڈسمبر 2022 کو سیٹ پر ہی پھانسی لگا کر جان دے دی تھی-

 

 

 

میکرس نے جہاں شو کے ایکٹر شیزان کی جگہ شو میں ابھیشک نگم کو کاسٹ کیا تھا، وہیں اب تونیشا شرما کو اداکارہ منول چداسامہ ریپلیس کررہی ہے-

 

 

ممبئی میں سال 1998 میں پیدا ہوئی اداکارہ منول اب شو میں راجکماری مریم کا کردار نبھائیں گی- راجکوٹ کی رہنے والی منول جانتی ہے کہ تونیشا کے بعد انکے کردار سے ناظرین کا لگاؤ بڑھ گیا ہے، وہ کہتی ہے کہ میں جانتی ہوں کہ چاہ کر بھی تونیشا کی جگہ نہیں لے پاؤنگی-

 

 

 

اداکارہ منول چداسامہ ٹی وی کی دنیا میں اب بھی نئی ہے- سال 2019 میں، انہوں نے ایک تھی رانی ایک تھا راون، سیریل سے ایکٹینگ ڈیبیو کیا تھا-

 

 

وہ شو میں رانی کا لیڈ رول پلے کررہی تھی- منول اب چھوٹے پردے پر راجکماری مریم بنیں گی- انہوں نے علی بابا داستان کابل کی شوٹنگ شروع کردی ہے- اداکارہ کہتی ہے کہ مجھے اس کردار کے لیے منتخب کیا گیا اور اسکے لیے میں شو میکرس کی شکر گذار ہوں-

 

 

 

اداکارہ منول چداسامہ کو ان کے پہلے شو ‘ایک تھی رانی، ایک تھا راون’ سے راتوں رات تبدیل کر دیا گیا۔ اس وجہ سےوہ کافی سرخیوں میں آئی تھی- تب ایسی خبریں آئی تھی کہ میکرس کہانی میں نیا موڑ لانے والے ہیں، اور منول کو کردار کے حساب سے کم گلیمرس اور کم حساس مانا گیا-

 

 

 

اداکارہ نے تقریباً ایک سال تک شو ‘ایک تھی رانی، ایک تھا راون’ میں کام کیا۔ اس دوران ایک تسلسل میں وہ اپنے لہنگے کی وجہ سے بھی سرخیوں میں آگئیں۔ ان کا وہ لہنگا 20 کلو وزنی تھا۔

 

 

 

اداکارہ منول کو آخری بار ٹی وی پر شو برج کے گوپال میں پارس اروڑہ کے ساتھ رادھا کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔ تاہم، کم ریٹنگ کی وجہ سے شو بہت تیزی سے بند ہو گیا۔ تاہم شو میں منول کے کام کو بہت سراہا گیا۔

 

اس کے علاوہ منول نے ٹی وی ‘تینالی راما’ میں بھی کام کیا ہے۔ وہ اس سیریل میں شہزادی امرپالی کے کردار میں تھیں۔