Type to search

Uncategorized

مانسی سریواستو بگ باس 14 میں آسکتی ہے نظر

مانسی سریواستو

ٹی وی ڈسک،30 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان خان کے متنازعہ شو بگ باس 14 میں مانسی سریواستو نظر آسکتی ہے۔ بگ باس ٹی وی پر جلد ہی دستک دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ بگ باس 14 کے اس سیزن کو مزیدار بنانے کے لیے ایک کے بعد ایک ستاروں کو اپروچ کیا جارہا ہے۔ ایسے میں روزآنہ ایک نیا نام فینس کے سامنے آرہے ہیں۔ خبروں کی مانیں تو اسٹار پلس کے سپر ہٹ ٹی وی شو عشق باز میں نظر آچکی اداکارہ مانسی سریواستو بگ باس کے گھر کا حصہ بن سکتی ہے۔

مانسی سریواستو کی پیدائش 21 ستمبر 1990 کو ہوئی۔ وہ ایک ٹیلی ویژن اداکارہ ہے۔ انہوں نے سال 2012 میں چینل وی کے سوورین گوگگل سے ڈیبیو کیا۔ مانسی زی ٹی وی کے شو دو دل بڑھے ایک ڈوری سے، کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے سسرال سمر کا اور اسٹار پلس کے شو عشق باز سے مشہور ہوئی۔

مانسی سریواستو ٹی وی کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہے جنکی فین فالوونگ بہت زبردست ہے۔ اپنے حسن کے دم پر مانسی اپنے فینس کے دلوں پر راج کرتی ہے۔

کچھ وقت پہلے ہی بگ باس کے میکرس نے مانسی سریواستو کو شو کا آفر بھیجا تھا۔ اس بات کا خلاصہ خود مانسی نے ہی کر دیا ہے۔ انڈیا فورم سے بگ باس 14 کی طرف سے ملے آفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے مانسی سریواستو نے کہا کہ، میری بھی میکرس کے ساتھ بات چل رہی ہے۔ میں نے اب تک صرف ایک بار ہی بگ باس 14 کے میکرس سے بات کی ہے۔ ابھی تک فائنل نہیں ہوسکا ہے۔

مانسی سریواستو کے بیان سے صاف ہے کہ آنے والے وقت میں اگر سب ٹھیک رہا تو ٹی وی کی یہ اداکارہ بگ باس 14 کے گھر میں نظر آئیں گی۔

مانسی سریواستو سسرال سمر کا، لال عشق، عشق باز جیسے ٹی وی شو کا حصہ رہ چکی ہے۔ خبروں کی مانیں تو بگ باس 14 اکتوبر کے پہلے ہفتے سے شروع کردیا جائے گا۔

اب تک کئی اسٹارس کے نام سامنے آئے ہیں جو بگ باس کے گھر میں نظر آئیں گے، ان میں نشانت ملکانی، نینا سنگھ، پوترا پونیا، ویون، جیسمن بھسین، نیا شرما، اور نیہا شرما جیسے ستارے بگ باس کے گھر میں نظر آنے والے ہیں۔

Tags: