Type to search

اسپورٹس

من پریت نے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے والد کو کیا وقف

نئی دہلی 17 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) من پریت دوسرے ہندوستانی کھلاڑی ہیں، جنہیں ایف آئی ایچ نے اعزاز سے نوازا ہے، اس سے پہلے ہندوستان کے ویویک ساگر کو ایف آئی ایچ کا رائزنگ اسٹار ایوارڈ دیا گیا تھا-

مڈ فیلڈر من پریت اس طرح 1999 میں ایوارڈ شروع ہونے کے بعد اسے جتنے والے پہلے ہندوستانی بنے- من پریت نے اس ایوارڈ کی دوڑ میں بلجیم کے آرتھر وان اور ارجنٹائن کے لوکاس ولا کو پچھے چھوڑا، جو دوسرے اور تیسرے مقام پر رہے-

ہندستانی مرد ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ نے ایف آئی ایچ پلیئر آف دی ایئر 2019 کا ایوارڈ اپنے آنجہانی والد کو وقف کر دیا ہے۔

کپتان من پریت سنگھ کو جمعرات کو پلیئر آف دی ایئر 2019 کے لئے منتخب کیا گیا تھا جس پر ہاکی انڈیا نے انہیں مبارکباد بھی دی تھی۔ انہوں نے یہ ایوارڈ اپنے والد کے لئے وقف کرتے ہوئے کہاکہ اپنا ہمیشہ حمایت کرنے کے لئے میں نے اپنے خاندان اور دوستوں کا شکریہ کرتا ہوں۔

Tags: