Type to search

Uncategorized

منوج جوشی سالگرہ اسپیشل : اپنی اداکاری سے بالی ووڈ میں مقام بنایا

منوج جوشی

فلمی ڈسک، 3 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار منوج جوشی ایک فلم اور ٹی وی ایکٹر ہے- آپ کو بتادیں کہ منوج جوشی بالی ووڈ انڈسٹری کا کوئی نیا نام نہیں ہے- عامر خان کی سرفروش فلم سے شروع ہوا انکا فلمی سفر ابھی جاری ہے- اور وہ پچھلے دو دہائیوں سے اپنی پرفارمینس سے سبھی کا دل جیتتے آرہے ہیں-

منوج جوشی کی پیدائش 3 ستمبر 1965 کو گجرات میں ہوئی- انہوں نے اپنا گریجویشن سر جے جے اسکول آف آرٹس سے کیا، انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات مراٹھی تھیٹر سے کی، گجراتی اور ہندی تھیٹر میں بھی پرفارمینس کیا-

 منوج جوشی کا آبائی مقام شمالی گجرات کے ہمت نگر کے قریب گاؤں اڈپودرا ہے، لیکن انہوں نے اپنا بچپن کا بیشتر حصہ مہاراشٹرا کے مہاد کونکن کے قریب گورگاؤں میں گذارا ہے۔ ان کی اہلیہ چارو جوشی بھی ایک پروڈیوسر ہیں اور ان کے دو بچے ہیں جن کا نام رودر جوشی اور دھرمج جوشی ہے-

منوج کے والد نونیت جوشی اور بھائی راجش جوشی دونوں ہی ایکٹر ہیں۔ فلم سرفروش میں انکے بھائی نونیت جوشی نے بالا ٹھاکر کا رول ادا کیا تھا- یوں تو جوشی نے ہندی سینما میں تمام کردار نبھائے ہیں- منوج نے فلم سرفروش میں ایس آئی بججو کا رول ادا کیا-

انہیں سال 2006 میں ریلیز ہوئی اکشے کمار اور سنیل شیٹی کی فلم پھر ہیرا پھیری سے کافی مقبولیت ملی- فلم میں انکے کردار کو پسند کیا گیا- اسکے بعد انہوں نے تھمنے کا نام نہیں لیا- انہیں سال 2018 میں پدما شری بھی ملا- وہ بامبے آرٹ سوسائٹی کے نائب صدر بھی ہیں-

سال 1998 سے انہوں نے اب تک 60 سے ذیادہ فلموں میں کام کیا- کئی فلموں میں انہوں نے کامیڈی رول ادا کیا-
انہوں نے کئی ٹی وی کے سیریل میں کام کیا جن میں چانکیا، ایک محل ہو سپنوں کا، راؤ (مراٹھی)، کبھی سوتن کبھی سہیلی، مورا رسکا مائی لا (مراٹھی)، کھیچڑی، کہتا ہے دل، یہ میری لائف ہے، قسم سے ، زندگی کا ہر رنگ، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، شامل ہے-

انہوں نے فلم ہنگامہ، ہلچل، دھوم، بھاگم بھاگ، پھر ہیرا پھیری، چپ چپ کے، بھول بھولیا، اور بیلو باربر، آغاز، چاندنی بار، دیوداس، آن-مین ایٹ ورک، جاگو، پیج 3، کیونکی، گرم مسالہ، گول مال، ویواہ، ہم کو دیوانہ کر گئے، ٹرایفک سگنل، میرے باپ پہلے آپ، دل تو بچہ ہے جی، بن بلوائے برآتی، ریڈی، کھلاری 786، ہسی تو پھسی، پی ایم نریندر مودی، میڈ ان چائنا، جیسے فلموں میں نظر آئے-

بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر منوج جوشی کئی فلموں اور ٹی وی سیریلس میں اپنی ایکٹینگ کا جلوہ دیکھا چکے ہیں- لاک ڈاؤن کے دوران وہ گھر پر اپنے خندان کے ساتھ وقت گذارا- انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران بتایا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کا انتظار کررہا ہوں تاکہ پھر سے وہ کام پر لوٹ سکے- منوج نے بتایا تھا کہ وہ ابھی تک اپنے ٹیلنٹ کا صرف 20 سے 25 فیصد ہی دے پائے ہیں-