Type to search

اسپورٹس

ورلڈ چیمپیئن شپ جیتنا کسی خواب کے سچ ہونے جیسا: مانسی جوشی

باسل (سوئٹزرلینڈ)،28اگسٹ(آئی اے این ایس) ہندوستان کی پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی مانسی جوشی نے پہلا ورلڈ چیمپیئن شپ خطاب جیتنے کے بعد کہا کہ یہ انکے لیے کسی خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔ انہوں نے سنگلز زمرے کے فائنل میں ہم وطن پارول پارمن کو 12-21، 7-21 سے شکست دی۔
جوشی نے 2011 میں ایک حادثے میں اپنا بائیاں پیر کھودیا تھا اور چار سال بعد انہوں نے بیڈمنٹن کھیلنا شروع کیا۔ وہ پی گوپی چند اکیڈمی میں ٹریننگ کرتی ہے۔

میچ جتنے کے بعد جوشی نے کہا، میں نے بہت مشکل ٹریننگ کی ہے۔ میں نے ایک دن میں تین سیشن ٹریننگ کی ہے۔ میں نے فیٹنس پر توجہ دی ہے۔ اس لیے میں نے کچھ وزن بھی کم کیا اور اپنی پھٹوں کو بڑھایا ۔ میں نے جم میں زیادہ وقت گذارا، ہفتہ میں چھ سیشن ٹریننگ کی۔

جوشی نے کہا، میں نے اپنے پراکٹس پر بھی کام کیا، میں نے اسکے لیے اکیڈمی میں ہر دن ٹریننگ کی۔ میں سمجھتی ہوں کہ میں لگاتار بہتر ہورہی ہوں اور اب یہ دیکھانا شروع ہوگیا ہے۔

اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے جوشی نے کہا، میں 2015 سے بیڈمنٹن کھیل رہی ہوں۔ ورلڈ چیمپئین شپ میں تمغہ جیتنا کسی خواب کے سچ ہونے جیسا ہوتا ہے۔

جوشی نے بتایا کہ وہ چلنے کے لیے اب نئے واکنگ پروستھوسیس ساکٹ کا استعمال کررہی ہوں۔ اس سے پہلے وہ پانچ سال سے ایک ہی ساکٹ کا استعمال کررہی تھی جسکی وجہ سے ورک آوٹ کے دوران انکی رفتار سست ہورہی تھی۔

Tags:

You Might also Like