Type to search

وائرل

اس شخص کو ملی کروڑوں کی قیمت والی مچھلی

آئرلینڈ،28ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) آئرلینڈ کے سمندری کنارے پر ایک شخص کو تقریبا 23 کروڑ سے زیادہ کی قیمت والی ٹونا مچھلی دیکھی- لیکن شخص نے اس مچھلی کو اپنے پاس رکھنے کے بجائے کچھ دیر بعد پانی میں واپس چھوڑ دیا- ویسٹ کارک چارٹرڈ کمپنی کے ڈیو ایڈورڈ کو سمندر میں 8.5 فٹ لمبی بلیو فن ٹونا، مچھلی ملی، آئریش مرر کے مطابق، اس سال یہاں پکڑی گئی سب سے بڑی مچھلی ہے، اس مچھلی ” اٹلانٹک بلیو فن ٹونا” کی جاپان میں قیمت قریب 3 ملین یورو “تقریبا 23 کروڑ” سے زیادہ ہوسکتی ہے- حالانکہ ایڈایڈورڈ اور انکی ٹیم کے لوگوں کے مطابق وہ سبھی کمرشل استعمال کے لیے فیشینگ نہیں کررہے تھے- اس لیے انہوں نے اس بلیو فن ٹونا مچھلی کو چھوڑ دیا- یہ مچھلی جب کانٹ میں پھنسی تو اسے بوٹ پر لیکر آئے اور اسکا وزن کیا گیا، اسکے بعد پھر پانی میں چھوڑ دیا گیا-
ویسٹ کارک چارٹرڈ کے فیس بک پیج پر اس مچھلی کی تصویر کو شیئر کیا گیا، آپ بھی دیکھے اس 8.5 فٹ لمبی ٹونا مچھلی کی تصویر-

ڈیو ایڈورڈ اور انکی ٹیم 15 اکتوبر تک سمندر میں کیچ اینڈ ریلیز پروگرام میں حصہ لیا ہے- اس پروگرام میں انکی 15 کشتی سمندر میں گھوم رہی ہے- ڈیو نے جس ٹونا کو پکڑی ، اسکا وزن قریب 270 کلو تھا-

ابھی حال ہی میں، ناروے کے سمندر کنارے سے پائی گئی ایک عجیب سی دیکھنے والی مچھلی کی فوٹو بھی وائرل ہوئی تھی- اس ریر مچھلی کی بہت لمبی دم او ربہت بڑی آنکھیں تھی- 19 سال کے آسکر نے اس مچھلی کو پکڑا اور بتایا کہ یہ کچھ -کچھ ڈائنا سور کی طرح دیکھتی ہے اور پہلے کبھی ایسی مچھلی نہیں دیکھی ہے-