Type to search

قومی

معاشی پیکیج کو لیکر مرکزی حکومت پر ممتا کی سخت تنقید: لوگ راحت کی امید لگا رہے تھے لیکن ۔ ۔۔

دہلی،13مئی (اے این آئی) پی ایم مودی نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جھیل رہے ملک کی معاشی حالت سدھارنے کے لیے 20 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو ملک کے نام پیغام میں پی ایم مودی نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پیکیج کا استعمال ملک کے ہر طبقے کسان، مزدور ، چھوٹی صنعتوں اور ملک کے ہر طبقے کے کارکنوں کی مدد کے لئے کیا جائے گا۔ پی ایم کی اس خطاب کے ایک دن بعد وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے اس پیکیج سے مختلف سیکشن کو ملنے والی راحت کے بارے میں تفصیل سے بتایا، اس پیکیج کو لیکر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ممتا نے کہا – لوگ راحت کی امید کر رہے تھے … لیکن انہیں ایک بڑا صفر ملا ہے۔ پیکیج میں ریاستوں کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ملک کے نام اپنے خطاب میں ہندوستان کو خود انحصار کرنے کے معاملے میں تفصیلی نظریہ پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سنتے آرہے ہیں کہ اکیسویں صدی ہندوستان کی ہے ، ہمیں کورونا کے عالمی بحران کو تفصیل سے دیکھنے کا موقع ملا ہے۔

Tags:

You Might also Like