Type to search

قومی

مغربی بنگال کو طوفان امفان سے نقصان، سی ایم ممتا بنرجی نے مرکز سے 26 مئی تک شرامک ٹرینیں نہ بھیجنے کو کہا

lockdown

بنگال،23مئی (بھاشا) مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے وزرات ریل ے طوفان امفان کے مدنظر 26 مئی تک ریاست میں شرامک اسپیشل ٹرینیں نہیں بھیجنے کو کہا ہے- مغربی بنگال کے چیف سکریٹری راجیو سنہا کی طرف سے ریلوئے بورڈ کے سربراہ وی کے یادو کو 22مئی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ریاست 20 اور 21 مئی کو امفان طوفان سے بری طرح متاثر ہوا ہے، جس سے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان ہوا ہے-

امفان طوفان کی وجہ سے مغر بی بنگال میں کم سے کم 86 لوگوں کی موت ہوگئی ہے- امفان طوفان کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہونے کے بعد حکام صورتحال کو معمول پر لانے کی کوشش کررہے ہیں- کورونا وائرس کے مد نظر لاگو لاک ڈاؤن کی بیچ مہاجر مزدوروں کو گھر بھیجنے کے لیے شرامک خصوصی ٹرینیں خدمات شروع کرنے کے بعد سب سے کم ریل گاڑیاں مغربی بنگال میں ہی بھیجی گئی ہیں-

Tags:

You Might also Like