Type to search

ٹی وی اور فلم

تلگو فلم انڈسٹری کی اداکارہ مالویکا شرما

فلمی ڈسک،23جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے ہر فینس کو اپنے اسٹار کی خبر ہے اور ساتھ ہی یہ بھی پتہ رہتا ہے کہ کونسا نیا چہرہ بالی ووڈ میں انٹری کرنے جارہا ہے – لیکن ساؤتھ فلم انڈسٹری کے بارے میں لوگوں کو بہت کم پتہ ہوتا ہے کون سی فلم کب ریلیز ہوگی، کونسا ایکٹر یا ایکٹرس فلموں میں ڈیبیو کررہی ہے اس بات کو بھی ناظرین کو بہت کم معلومات ہوتی ہے، تو ایسے میں بات کررہے ہیں اس خوبصورت اداکارہ کی جو ساؤتھ اداکارہ مالویکا شرما کی-

نیا چہرہ مالویکا شرما ساؤتھ کے سپر اسٹار روی تیجا کے ساتھ فلموں میں ڈیبیو کیا، بتادیں کہ اداکارہ اور اداکار میں لمبا عمر کا وقفہ صرف بالی ووڈ میں ہی نہیں بلکہ ٹالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے- دراصل ایکٹر روی تیجا اداکارہ مالویکا شرما سے عمر میں دوگنے سے بھی بڑے ہیں، وہ روی تیجا کی فلم نیلا ٹکٹ میں نظر آئی-

مالویکا شرما 26 جنوری 1999 کو ممبئی میں پیدا ہوئی، یہی سے انکی پڑھائی لکھائی بھی ہوئی اور کالج کے دنوں میں ہی انہوں نے ماڈلنگ کی راہ پکڑی، مالویکا شرما نے شیمپو کے اشتہار کا فرنٹ فیس ہے، اسکے علاوہ وہ کئی دیگر مشہورا برانڈ کے لیے بھی اشتہار میں کام کیا- انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات سال 2018 میں تلگو فلم نیلا ٹکٹ سے کی، انہوں نے ٹی وی سیریل اور کمرشیل اشتہارات میں کام کیا، ہمالیہ ہربل فیس واش، کوکونٹ، سنتور صابن جیسے اشتہارات میں کام کیا،

Tags:

You Might also Like