Type to search

قومی

ملیکارجن کھرگے کانگریس کے نئے صدر

ملیکارجن کھرگے

137 سال پرانی پارٹی کا 24 سال بعد پہلا غیر گاندھی صدر


حیدرآباد، 19 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کانگریس پارٹی کے سینئر ملیکارجن کھرگے پارٹی کے نئے قومی صدر منتخب کیے گئے- قریب 24 سال بعد گاندھی خاندان کے باہر کا کوئی رہنما ملک کی سب سے پرانی پارٹی کا صدر منتخب ہوا ہے-

 

کانگریس صدر کے عہدے کے لیے 17 اکتوبر کو ووٹنگ ہوئی تھی، اس بار مقابلہ سینئر پارٹی رہنما ملیکارجن کھرگے اور ششی تھرور کے درمیان تھا- جن میں ششی تھرور کو پچھے چھوڑنے میں کھرگے کامیاب رہے- کانگریس صدر منتخب ہونے کے بعد رہنما سونیا گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کھرگے سے ملاقات کرکے انہیں جیت کی مبارکباد دی-

 

بتادیں کہ کانگریس صدر کے انتخاب کے لیے کل 9385 ووٹ ڈالے گئے، جن میں سے 416 ووٹوں کو باطل کیا گیا ، 8969 درست ووٹوں میں ملکارجن کھرگے کو 7897 ووٹ حاصل ہوئے، جبکہ باقی 1072 ووٹ ششی تھرور کو ملے-

اس پر ششی تھرور نے کہا کانگریس کا صدر بننا بڑے اعزاز ، بڑی ذمہ داری کی بات ہے، میں ملکارجن کھرگے کو اس انتخاب میں انکی کامیابی کے لیے مبارکباد دیتا ہوں- آخری فیصلہ کھرگے کے حق میں رہا، کانگریس انتخاب میں انکی جیت کے لیے انہیں تہہ دیل سے مبارکباد دینا چاہتا ہوں-

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کومسٹر ملیکارجن کھرگے کو کانگریس صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی مسٹرمودی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ ’’انڈین نیشنل کانگریس کے صدر کے طور پر مسٹر ملیکارجن کھرگے جی کو ان کی نئی ذمہ داری پر میری نیک خواہشات۔