Type to search

فیشن

نئے سال کے موقع پر ملائیکہ اروڑا  نے کرایا فوٹو شوٹ

فیشن ڈسک،4جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملائیکہ اروڑا نے نئے سال کے موقع پر اپنا فوٹو شوٹ کرایا، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، اس فوٹو شوٹ میں انکا ایک سے بڑھ کر ایک انداز دیکھنے کو مل رہا ہے، ان تصویروں میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، ملائیکہ اروڑا ان تصویروں میں بہت خوبصورت دیکھ رہی ہے، ویسے ملائیکہ اروڑا کو سرخیوں میں رہنا آتا ہے، وہ وقفہ وقفہ سے اپنے تصویریں یا ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہتی ہے-

ملائیکہ اروڑا نے نئے سال پر ارجن کپور کے ساتھ بھی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں وہ انہیں کس کرتی نظر آئی تھی، وہیں گذشتہ دنوں خبر آئی تھی کہ ملائیکہ اروڑا ، گیتا کپور اور ٹیرنس لیوس کے ساتھ ایک ریالٹی ڈانس شو، انڈیاز بیسٹ ڈانسر، میں جج کا رول نبھائیں گی-  اس ڈانس شو کو فریمز پروڈیوسر کرئے گا، فریمز نے اس سے پہلے ڈانس انڈیا ڈانس، ڈی آئی ڈی لٹل ماسٹرس2، اور نچ بلیے5 جیسے شو کو پرڈیوس کیا ہے، ایسا مانا جارہا ہے کہ یہ شو اب تک کا سب سے مشکل شو ہوگا، اسکے لیے آڈیشن کی شروعات اگلے مہینے سے ہوسکتی ہے-

Tags:

You Might also Like