Type to search

فیشن

گلیم اپ لوک میں نظر آئی فیشن آئیکون ملائکہ اورڑا

ملائکہ اروڑا گلیم اپ لوک

فیشن ڈسک،10 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کافی عرصے بعد فیشن آئیکون ملائکہ اروڑا گلیم اپ لوک میں نظر آئی۔ انکے اس میٹالک انڈیگو بلیو لیٹیکس ٹرٹل نیک میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔ اسکے ساتھ انہوں نے میٹالک گرین پلیٹڈ ٹائرڈ اسکرٹ کیری کیا۔ لاک ڈاؤن میں بھی کئی اداکاراؤں نے اپنے گھر میں ہی فوٹو شوٹ کروایا اور انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔

ریالٹی ٹی وی شو کو جج کرنے کے لیے اس بار ملائکہ، امیت اگروال کے بلو آوٹ فٹ میں نظر آئی۔ جس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی ہے۔

 

کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں ٹی وی و فلم انڈسٹری ٹھپ ہوگئی تھی اور فلم صنعت گھر پر تھی۔ لیکن اب آہستہ آہستہ کام پر لوٹ رہی ہے۔ ایک اور جہاں ابھی بھی لوگ کورونا وائرس وبا کے درمیان گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تو وہی بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں۔ جو اب اپنے کام کے درمیان میں کوویڈ 19 نہیں آنے دے رہے ہیں۔ انہی میں سے ایک بالی ووڈ دیوا ملائکہ اروڑا ہے۔

لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر اپنے کام پر لوٹ آئی ہے اور انڈیا بیسٹ ڈانسر شو میں جج کا رول نبھا رہی ہے۔ ملائکہ اروڑا ایک بار پھر اپنے اس شو کے سیٹ پر گلیم اپ لک میں نظر آئی۔

ملائکہ کے اس میٹالک لک کو مکمل کرنے کے لیے انکی اسٹائلش مینکا ہری سنگھانی نے سلور ہلز کے ساتھ انکے اس لک کو مکمل کیا۔ اپنے اس گلمیرس لک کے لیے ملائکہ نے بالوں کو کھلا چھوڑا۔ وہی انہوں نے سموکی آنکھیں، آئی بروز، بلش چیکس اور میج روزی لپس کے ساتھ اپنا میک اپ مکمل کیا۔

یہ آوٹ فٹ ملائکہ کی سلنڈر فیگر کو کومپلیمنٹ کررہا ہے۔ اور انکا گلیم لک بے حد ہی خوبصورت لگ رہا ہے۔ ہمیں ملائکہ کا یہ لک بہت پسند آیا، اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟

ملائکہ اروڑا اسٹائل کو لیکر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ ملائکہ ارجن کپور سے اپنے تعلقات کو لیکر بھی خوب سرخیوں میں ہے- لیکن دونوں اپنی شادی کو لیکر کوئی بات نہیں کی ہے-

اس سے پہلے بھی ملائکہ کی اسٹائلسٹ مینکا ہری سنگھانی نے انکی کچھ نئی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ ان فوٹوز میں ملائکہ بے حد ہی خوبصورت لگ رہی تھی۔ تصویروں میں ملائکہ اروڑا سلور گاؤن ، بلیکش کل کے گاؤن میں نظر آئی تھی۔ اس بار وہ گلیم اپ لوک میں نظر آئی۔

Tags:

You Might also Like