Type to search

ٹی وی اور فلم

ملائکہ اروڑا نے کیوں لکھا زندگی کو لیکر ایسا میسج

فلمی ڈسک،29جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملائکہ اروڑا اکثر سوشل میڈیا پر اپنی فیٹنس اور تصویریں شیئر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہے- ملائکہ کی نئی تصویر اور اسکا کیپشن کافی بحث میں ہے- سورج کی کرنوں کے درمیان کھڑی وائٹ ڈریس میں ملائیکہ کافی خوبصورت دیکھ رہی ہے- اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ملائکہ نے لکھا ہے- زندگی بہت قیمتی ہے- اسے پیار کریں اور اسکے ہر منٹ کے لے مشکور رہے، اس تصویر پر فینس بھی خوب کمنٹ کررہے ہیں- ایک یوزر نے لکھا ہاں صحیح ہے ہمیں دکھ سے پیار کرنا چاہیئے اور اپنے آس پاس کی چیزوں سے بھی پیار کرنا چاہیئے، ایک یوزر نے ملائیکہ کے لیے لکھا بیوٹی فل-

بتادیں کہ نئے سال پر ملائکہ اروڑا نے ایک تصویر شیئر کرکے سب کو چونکا دیا تھا، جس میں وہ ارجن کپور کو کس کررہے ہیں- ویسے ملائکہ اور ارجن کپور کی شادی کو لیکر سوشل میڈیا پر قیاس لگاتے رہتے ہیں-

حالانکہ دونوں کئی بار صاف کرچکے ہیں کہ وہ جب شادی کریں گے تو سب کو ضرور بتائیں گے، حال ہی میں ارجن نے ملائکہ سے شادی کے سوال پر کہا تھا کہ میں جب شادی کرونگا تو میں اس بارے میں میڈیا کو ضرور بتاؤنگا، میرے پاس چھپانے کو کچھ نہیں ہے- لیکن میں جلدی شادی نہیں کرنا چاہتا ہوں، ارجن نے یہ بھی کہا کہ میں پہلا اور آخری ایکٹر نہیں ہوں، جسکی زندگی کے بارے میں لوگ جاننا چاہتے ہیں، اسٹارڈم کی قیمت چکانی پڑتی ہے، اگر کسی کو یہ سب نہیں پسند تو وہ غلط پروفیشن میں ہے، ادھر ملائیکہ نے بھی اپنی ڈریم ویڈنگ کو لیکر خلاصہ کیا تھا، ملائیکہ نے بتایا تھا کہ وہ وائٹ بیچ ویڈنگ کریں گی-

ورک فرنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، ارجن کپور کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ‘پانی پت’ نے باکس آفس پر عمدہ پرفارم کیا۔ ملائکہ کے بارے میں بات کریں تو وہ اپنی فٹنس اور فیشن سے متعلق منصوبوں میں بھی مصروف ہیں۔

Tags:

You Might also Like