Type to search

صحت

مردوں کے لیے مکھانے کے فائدے، روز ایک مٹھی کریں استعمال

مردوں کے لیے مکھانے کے فائدے

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) صحت کے لیے ڈرائی فروٹس کافی ضروری ہوتے ہیں۔ یہ ہمارے جسم کو کئی غذائی اجزا فراہم کرتے ہیں۔ ہندوستان میں کئی طرح کے ڈرائی فروٹس ہوتے ہیں۔ لیکن صرف مکھانے کا استعمال کرکے آپ کی صحت کو کئی طرح کے فائدے ملتے ہیں۔

یہ صحت کے لیے بہت ہی فائدے مند ہوتے ہیں۔ روز صبح خالی پیٹ 4 مکھانوں کا استعمال کرنے سے کئی طرح کے فائدے ملتے ہیں۔

مکھانے کا کئی لوگ باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں جسکے صحت سے جڑے کئی ساری فائدے بھی ہیں۔ آپ اسے چاہے تو صبح ناشتے کے طور پر یا پھر شام کے اسنیکس کے طور پر اسے کھا سکتے ہیں۔

مکھانے میں کئی ایسے خصوصیات ہوتے ہیں جو مردوں کو کافی فائدہ پہچا سکتے ہیں۔

مکھانہ ایک نبات کے تخم ہیں۔ اس کاپودا تالابوں میں پیداہوتا ہے۔اس کی جڑ چھوٹے چقندر کے برابر ہوتی ہے۔

اس کا بیرونی پوست سیاہ اور کھردرا ہوتاہے۔ اس کے جوف میں خانے ہوتے ہیں اور ہرایک خانے کے اندر سے سیاہ رنگ کے گول تخم نکلتے ہیں جن کا مغز سفید اور قدرے شیریں لیس دارہوتا ہے۔

مکھانے نہ صرف مزے میں بہترین ہوتا ہے بلکہ اسکو کھانے سے آپ نیچے بتائی جارہی بیماریوں سے بھی بچے رہیں گے۔

مردوں کے لیے مکھانے نہ صرف مردوں کے جنسی صحت کو بڑھاوا دیتے ہیں بلکہ یہ کئی کمال کے صحت سے متعلق سے بھی بھرا ہوا ہے۔

مکھانا ایک ایسی غذا ہے، جسے آپ کہی بھی، کبھی بھی اسنیکس کے طور پر کھا سکتے ہیں۔

مکھانے نہ صرف مزیدار اور لائٹ ہوتے ہیں، بلکہ یہ صحت مند بھی ہوتے ہیں۔

جن لوگوں کو ہائی بلڈپریشر کا مسئلہ ہے انہیں مکھانہ کا استعمال باقاعدگی سے کرنا چاہیئے۔

یہ نہ صرف انکے بلڈ پریشر کو متوازن بنائے رکھے گا بلکہ انہیں ہائی بلڈ پریشر کی وجہ ہونے والے خطرے سے بھی بچائے رکھے گا۔

دراصل مکھانے میں میگنیشیم کی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ ایک ایسا منرل ہے جو جسم کے بلڈ پریشر کو متوازن بنائے رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مکھانے کے صحت سے متعلق فائدے کئی ہوتے ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ مکھانا مردوں میں نطفہ (سپرم) کو بڑھانے مدد کرتا ہے۔
وہیں مکھانا مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کو بڑھانے میں کافی مددگار ہوسکتا ہے۔ مکھانا کھانے سے آپ کو ڈھیر سارے صحت سے متعلق فائدے ملتے ہیں۔

ویسے تو مکھانا ہر کسی کے لیے فائدے مند ہیں، لیکن مرد مکھانا کھائے، تو یہ انکے لیے خاص طور پر فائدے مند ہوسکتا ہے۔
مکھانا مردوں میں سیکسول پرابلم (جنسی مسائل) کو دور کرنے میں مدد گار مانا جاتا ہے۔
مردوں کو ہر روز ایک مٹھی مکھانا کھانے کی صلاح دی جاتی ہے۔ یہاں مردوں کے لیے مکھانے کے کچھ صت سے متعلق فائدے میں ہیں۔

 

مکھانے میں کیا کیا پایا جاتا ہے؟
مکھانے میں پروٹین کاربوہائیڈریٹ ، فائبر ، میگنیشیم ، پوٹاشیم ، فاسفورس ، آئرن اور زنک کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے۔
مکھانے کے اجزاء کے بارے میں بات کریں تو ، مکھانے میں اینٹی آکسیڈینٹ کی مناسب مقدار پائی جاتی ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹ بنیادی طور پر ہمارے جسم کی جلد کو نکھارنے اور قوت مدافعت کو مستحکم کرنے کا کام کرتا ہے۔

جوڑوں کا درد – عمر بڑھنے کے ساتھ جوڑوں میں چکنائی ختم ہونے لگتی ہے۔

ایسے میں اگر کیلشیم کی مناسب مقدار جسم تک نہ پہنچ پائے تو جسم کے ہر جوڑ میں درد شروع ہوجاتا ہے۔

ایسی صورتحال میں آپ کو مکھانے کا روزانہ استعمال کرنا چاہئے۔

بڑھتا ہے ٹیسٹوسٹیرون ہارمون
مانا جاتا ہے کہ مکھانا کے استعمال سے مردوں کے جسم میں ٹیسٹوسٹیرون ہارمون فروغ پا سکتے ہیں۔

مردوں میں ہونے والے سبھی جسمانی تبدیلیوں میں اس ہارمون کا بڑا رول ہوتا ہے۔
ٹیسٹوسٹیرون ہارمون مردوں کے سیکس لائف میں بڑا رول ادا کرتا ہے۔

اس ہارمون کی کمی سے مردوں کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مکھانا کا روزآنہ استعمال کرکے ٹیسٹوسٹیرون ہارمون لیول کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

تناؤ کو دور کرنے میں مددگار
اگر آپ کو اکثر تناؤ رہتا ہے اور اس وجہ سے آپ کی نیند بھی متاثر ہورہی ہے، تو مکھانے کھانا آپ کے لیے فائدے مند رہے گا۔
رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس دودھ کے ساتھ مکھانا لینے سے نیند اچھی آتی ہے۔ ساتھ ہی تناؤ بھی کم ہوتا ہے۔

 

پٹھوں کو بنانے میں کرتا ہے تعاون
مکھانے میں کافی مقدار میں پروٹین اور صحت مند کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں۔ مکھانے کا روزانہ استعمال ان لوگوں کے لیے بھی فائدے مند ہیں، جو بنا وزن بڑھائے ہوئے باڈی بنانا چاہتے ہیں۔

اگر آپ پٹھوں کو بنانا چاہتے ہیں تو مکھانے کا استعمال ضرور کریں۔ ورک آوٹ کے بعد اسے پوسٹ ورک آوٹ ڈائٹ میں بھی شامل کرسکتے ہیں۔ آپ روزآنہ اسنیکس کے طور پر 1 مٹھی مکھانے کھا سکتے ہیں۔

نطفہ (سپرم کاؤنٹ) میں اضافہ
مردوں میں انفرلیٹی یعنی بانجھ پن کے واقعات اس وقت تیزی سے بڑھے ہیں۔ اسکی ایک وجہ تو یہ ہے کہ دنیا بھر میں مردوں کے سپرم کی کوالٹی خراب ہورہی ہے اور سپرم کاؤنٹ کم ہورہی ہے۔
اسکی وجہ بہت سارے شادی شدہ مرد والد بننے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

اچھے سپرم کاؤنٹ اور صحت سپرم کے لیے آپ کو روزآنہ مکھانا کھانا چاہیئے۔

جنسی خواہش بڑھانے میں مددگار

ایک سائنسی جریدے میں چھپے ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزآنہ مکھانا کھانے سے مردوں کی سیکسوالٹی میں اضافہ ہوسکتا ہے اور انکی کئی طرح کی جنسی پریشانیاں بھی دور ہوسکتی ہے۔

مکھانا کھانے سے جنسی خواہش کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

جو مرد کمزر سیکسوالٹی سے متاثر ہیں وہ اپنی ڈائٹ میں مکھانا شامل کرسکتے ہیں۔

 

نامردی کو کرئے گا دور
مکھانا مردوں میں اس جنسی پریشانی کو دور کرنے میں مددگار مانا جاتا ہے۔

نامردی کے کئی وجہ ہوسکتے ہیں۔ کئی بار بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی وجہ سے بھی ایسے مسائل ہوتے ہیں۔
لیکن مکھانے کا روزآنہ استعمال کرنے سے سبھی مسائل دور ہوسکتے ہیں مکھانا سے آپ کو بلڈ پریشر نارمل کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

 

عمل انہضام کو بہتر بنائیں
مکھانے اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتے ہیں، جو سبھی عمر کے لوگوں کو آسانی سے ہضم کر دیتا ہے۔

اس کے علاوہ ، پھول مکھانے میں ایسٹری ماس کی خصوصیات بھی ہوتی ہے

یہ اسہال سے راحت دیتا ہے اور بھوک میں سدھار کرنے کے لیے مددگار ہے۔

مردوں کے لیے مکھانے کا استعمال انکی جنسی صحت کے لیے کافی فائدے مند ہوسکتی ہے،

مکھانے میں موجود خصوصیات مدافعتی نظام کو ٹھیک کرنے میں بھی مددگار ہے،

اس کو استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے رائے اور مشورہ ضرور لیے۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )