Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ: وزیر داخلہ نے 500 صفائی ملازمین میں تقسیم کی ضروری اشیا

حیدرآباد،22اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے مسلم برادری کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کو لیکر جاری لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں ہی رمضان کی نماز ادا کریں۔ وزیر نے شہر کے کوٹھی ، سلطان بازار اور گن فاؤنڈری کے کارپوریٹر ممتا سنتوش کے سربراہی میں 500 صفائی ملازمین میں ضروری اشیا تقسیم کی۔

صفائی عملہ میں تقسیم کیے گئے ضروری اشیا میں پھل اور سبزی ۔ ترکاریاں شامل تھی۔ وزیر نے کہا کہ کورونا جیسی وبا کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے لیے وزیر اعلی کے سی آر نے لاک ڈاؤن کی مدت کو 3 مئی سے بڑھا کر 7 مئی کردی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ کورونا وائرس کی روک تھام اب تک جاری لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں نے تعاون دیا۔ اس درمیان کورونا کے مثبت معاملے درج ہونے پر لاک ڈاؤن کی مددت بڑھائی گئی۔ کورونا کا روک تھام میں لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلہ ہی موثر اقدامات ہے۔

Tags:

You Might also Like