Type to search

آٹو موبائل

مہندرا موجو 300 اے بی ایس بی ایس 6 ہندوستان میں لانچ، قیمت 1.99 لاکھ

مہندرا موجو 300

آٹو ڈسک،31جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مہندرا ٹو۔وہیلر نے مہندرا موجو 300 اے بی ایس کو ہندوستان میں بی ایس 6 انجن کے ساتھ لانچ کردیا ہے۔

جسکی ایکس شو روم قیمت 1.99 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ بی ایس 4 ماڈل کے مقابلے نئی بائیک کی قیمت تقریبا 10 ہزار روپے ذیادہ ہے۔

مہندرا موجو 300 اے بی ایس کے ساتھ 295 سی سی کا پہلا جیسا سنگل سلنڈر فیول ۔ انجیکٹ انجن دیا گیا ہے جو اب بی ایس 6 کے معیار پر اترتا ہے۔

کمپنی نے اپریل 2020 میں لاگو ہوئے ایندھن قوانین کے بعد بازار سے موجو 300 اے بی ایس کے بی ایس 4 ماڈل کو ہٹا لیا تھا۔ مہندرا ٹو۔وہیلرس نے اپ ڈیٹیڈ بائیک میں کوئی کاسمیٹک بدلاؤ نہیں کیا ہے۔ مہندرا ٹو۔وہیلرس نے بی ایس 6 انجن والی 2020 مہندرا موجو 300 اے بی ایس کے لیے ہندوستان میں پری۔بکنگ شروع کردی ہے۔ نئی موٹر سائیکل کو 5000 روپے ٹوکن رقم دے کر بک کیا جاسکتا ہے اور گراہک نزدیکی مہندرا ٹو۔وہیلر شو روم پر جاکر بائیک بک کرسکتے ہیں۔

مہندرا موجو 300 اے بی ایس کے ساتھ اپ ڈیٹ 295 سی سی کا سنگل ۔ سلنڈر انجن دیا گیا ہے۔

جو اب فیول ۔ انجیکشن تکنیک کے ساتھ آتا ہے۔

یہ انجن بی ایس 4 ماڈل کے مقابلے معمولی طور سے کم صلاحیت والا ہے،

جو 7500 آر پی ایم پر 26 بی ایچ پی پاور،

اور 5500 آر پی ایم پر 28 این ایم پیک ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔

کمپنی نے اس انجن کو 6 اسپیڈ گیئر باکس کے ساتھ پیش کیا ہے۔

بائیک کے سسپینشن ، بریکینگ اور

کئی  فیچرس کو پہلے جیسا ہی رکھا گیا ہے۔

بائیک کو چار نئے رنگوں ۔ روبی ریڈ، بلیک پرل،

گارنیٹ بلیک اور ریڈ ایگٹی میں پیش کیا گیا ہے۔

مہندرا آٹوموٹیو نے بائیک کے بیشتر ڈیزائن اور اسٹائل کو ایک جیسا رکھا ہے۔

جن میں سیگنیچر ہیڈ لیمپ کے ساتھ ڈوئل ۔ پو، کلسٹر،

تراشا ہوا فیول ٹینک، سائیڈ پینل پر رکھا ہوا 300 اے بی ایس

اور بڑے سائز کی سنگل ۔ پیس سیٹ شامل ہے۔

جہاں مہندرا موجو کے ساتھ پہلے دیئے گئے پوری طرح بلیک ہینڈل بار

سیٹ اپ کی جگہ چوڑا ہینڈبار دیا گیا ہے جو سلور فنیش والا ہے۔

Tags:

You Might also Like